سی پیک، ایس آئی ایف سی، سعودی سرمایہ کاری گیم چینجر تھے، لیکن گیم چینج نہیں ہورہی

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ سی پیک، ایس آئی ایف سی، سعودی سرمایہ کاری گیم چینجر تھے، لیکن گیم چینج نہیں ہورہی،اگر کوئی سرمایہ کاری کا سوچے گا تو وہ پہلے دیکھے گا کہ پاکستان میں کتنے ڈالرز ہیں؟ایس آئی ایف سی پر امید سے پہلے مالیاتی پوزیشن بہتر بنانا ہوگی۔
مفتاح اسماعیل  نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کیلئے گیم چینجر بہت ساری چیزیں تھیں، سی پیک، ایس آئی ایف سی، سعودی سرمایہ کاری بھی گیم چینجر تھے، لیکن گیم چینج نہیں ہورہی، گیم چینجر تو بہت ہیں، کسی پر اتنی امید نہیں لگانی چاہیئے، نہ ہی بوجھ ڈالنا چاہیئے، مثال کے طور پر ایس آئی ایف سی کے پلیٹ فارم پر کسی کو معدنیات، یا ریکوڈک کا کوئی حصہ خریدنا ہے، ایس آئی ایف سی کرسکتی ہے کیونکہ ان پر نیب کے قوانین لاگو نہیں ہوتے، ایس آئی ایف سی اسٹیٹ بینک کو ڈالر نہیں دے سکتی۔
پاکستان میں اگر کوئی سرمایہ کاری آئے گا تو وہ دیکھے گا کہ پاکستان میں کتنے ڈالر ہیں اگر میں منافع کماؤں گا تو مجھے ڈالر مل جائیں گے، یا جو پہلے سرمایہ کار منافع کما رہے ہیں ان کو ڈالر مل رہے ہیں؟اگر پہلے والے کو نہیں مل رہے تھے تو نیا کیوں آئے گا، پھر پاکستان میں کس نے سرمایہ کاری کی ہے کہ ایک روپے کی بھی برآمد کی گئی ہو۔ایس آئی ایف سی کے ذریعے جو سرمایہ کاری آنی ہے اچھا ہے کہ آجائے لیکن ہمیں پہلے اپنی مالی حالت ٹھیک کرنی ہوگی۔
ایک سال میں اگر 5بلین ڈالر آئیں تو پانچ سالوں میں 20بلین بنتے ہیں ،کوئی اس طرح وعدہ نہیں کرتا کیونکہ پاکستان میں بڑے مسائل ہیں، اگر کوئی منافع کماتا ہے تو اسٹیٹ بینک کے پاس ڈالرز لینے جائے گا تو اسٹیٹ بینک کہے گا کہ چھ ماہ آٹھ ماہ انتظار کرو،خالی ایس آئی ایف سی سے سرمایہ کاری نہیں آئے گی اور بھی بڑی چیزیں ہوتی ہیں، پاکستان کی اتنی بڑی دیگ نہیں کہ ہم اس میں اتنے زیادہ چاول پکا سکیں، اور 50ارب تک کی سرمایہ کاری ڈال سکیں، نہ ہی اتنا زرمبادلہ ہے کہ بیچے اور لے جائے۔پاکستان میں صرف ایک صورت سرمایہ کاری آسکتی ہے، کہ پاکستان کی چیزیں خرید پر باہر لے جائے، لیکن زمینیں کتنی بیچ دیں گے؟

مشہور خبریں۔

اب نیتن یاہو کیا کریں گے؟

🗓️ 7 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے آج ہفتہ کو

آئی ایم ایف مذاکرات: پاکستان نے ایس آئی ایف سی کے آپریشنز میں شفافیت کی یقین دہانی کرادی

🗓️ 15 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نئے

صیہونیوں کو چنے چبوانے والا رعد حازم

🗓️ 9 اپریل 2022سچ خبریں:جنین کیمپ میں 13 صہیونی فوجیوں کی ہلاکت کی برسی کے

شام میں امریکی فوجی مشن کے بارے میں امریکی عہدہ دار کا بیان

🗓️ 28 جولائی 2021سچ خبریں:ایک امریکی نیوز ویب سائٹ نے واشنگٹن کے ایک سرکاری عہدہ

اکشے کمار بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

🗓️ 4 اپریل 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار بھی عالمی وبا کورونا وائرس

امریکی لیزر ہتھیار سعودی بجٹ تباہ کر دیں گے: محمد علی الحوثی

🗓️ 16 دسمبر 2021سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے

غزہ جنگ میں نیتن یاہو کا محرک ان کے ذاتی مفادات

🗓️ 22 جنوری 2024سچ خبریں:اسرائیل کے چینل 13 کی طرف سے کرائے گئے ایک سروے

مصر کے سات صوبوں میں شدید سردی کے باعث اسکول بند

🗓️ 20 دسمبر 2021سچ خبریں:   موسمیاتی ایجنسی کے مطابق، اب تک مصر میں سات گورنریوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے