🗓️
لاہور(سچ خبریں) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) نے اہم کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈی نے کہا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد،سیفٹی فیوزاوردستی بم برآمد کرلیا ، دہشت گردوں کو مزید تحقیقات کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارلحکومت لاہورمیں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے موہلنوال میں کارروائی کی ، کارروائی میں کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد گرفتار کرلیا، دہشت گردوں میں محمدمشتاق، سمیع اللہ، عادل جمال ،اسامہ خالد شامل ہیں۔
موہلنوال سے گرفتار کئے گئے 4 دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، مقدمہ دہشتگردی کی دفعات کے تحت تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کیا گیا ، کالعدم تنظیم کے گرفتار چاروں دہشت گردوں کا تعلق کراچی سے ہے۔ایف آئی اے میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔
یاد رہے پنجاب کے دارلحکومت لاہورمیں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے ٹاؤن شپ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی اور کارروائی کے دوران 3دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا تھا۔ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سےہے اور دہشت گردوں سے بارودی مواد،اسلحہ،ڈیٹونیٹرز،لیپ ٹاپ،موبائل فونز بھی برآمد کرلئے گئے ہیں۔
مشہور خبریں۔
یمن کا صیہونی حکومت کو دہشت گرد ریاست قرار دینے کا مطالبہ
🗓️ 24 اکتوبر 2024 سچ خبریں:یمن کی اعلیٰ سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے
اکتوبر
روس نے 43 کینیڈینوں پر پابندی لگا دی
🗓️ 27 جون 2022سچ خبریں: روس نے پیر 27 جون کو 43 کینیڈینوں پر پابندیاں
جون
آسٹریلیا اور جاپان کا روس پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان
🗓️ 24 فروری 2022سچ خبریں:روس اور یوکرائن کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کے بعد
فروری
خلیج فارس کے ممالک کا ایران کے ساتھ رابطہ کیسا ہے؟
🗓️ 12 اکتوبر 2024سچ خبریں: دوحہ میں خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک کے وزرائے
اکتوبر
خیبر پختونخوا: عام انتخابات 2024 کی تیاریوں کیلئے اجلاس، خصوصی اقدامات کا فیصلہ
🗓️ 13 جنوری 2024پشاور: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا میں عام انتخابات 2024 کی تیاریوں کے
جنوری
جنوبی عراق میں دھماکہ/ 15 افراد شہید ، 25 زخمی
🗓️ 7 دسمبر 2021سچ خبریں:میڈیا ذرائع نے بتایا ہے کہ جنوبی عراقی صوبے بصرہ میں
دسمبر
غزہ میں حملہ آوروں کے لیے مزاحمت تیار
🗓️ 1 نومبر 2023سچ خبریں:حماس کے سرکردہ رہنما خالد مشعل نے ترک ٹی وی چینل
نومبر
حکومتی شخصیات کو توہین عدالت کا مرتکب ٹھہرانے کی کوشش کی جارہی ہے، اعظم نذیر تارڑ
🗓️ 25 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سابق چیف
اپریل