?️
خیبر پختونخوا 🙁سچ خبریں) خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس پر مبنی تین الگ الگ آپریشنز میں تین دہشت گرد ہلاک اور متعدد کو گرفتار کر لیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں دو الگ الگ کارروائیاں کیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں شدت پسند کمانڈر جبار شاہ عرف شاہ عالم سمیت تین دہشت گرد مارے گئے جب کہ 2 زخمی ہوئے۔
سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کی خبر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں دہشت گردوں کی مبینہ موجودگی پر یکم مئی کو انٹیلی جنس کی بنیاد پر ایک اور آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز نے حافظ گل بہادر گروپ سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد کمانڈر مہتاب عرف لالہ سمیت 07 دہشت گردوں کو کامیابی کے ساتھ گرفتار کرلیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گرفتار دہشت گرد متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں بالخصوص سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ بے گناہ شہریوں کے خلاف ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہے ہیں اور سیکیورٹی ایجنسیوں کو انتہائی مطلوب تھے۔
علاقے کے مقامی لوگوں نے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے میں اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی خیبرپختونخوا کے علاقے لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے 3 حملے ناکام بنا دیے تھے جب کہ جوابی کارروائی میں 7 دہشت گرد ہلاک اور پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ 26 اپریل کو خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 سپاہی شہید ہوئے تھے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر مؤثر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ 4 کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا۔


مشہور خبریں۔
استنبول، مہنگائی اور غربت کا شہر
?️ 22 جنوری 2023سچ خبریں:خوبصورت اور دلکش شہر استنبول کا دوسرا رخ غربت اور ایک
جنوری
ایران کے خلاف مزید پابندیوں کی تلاش میں ہیں:جرمن چانسلر
?️ 1 نومبر 2022سچ خبریں:جرمنی کے چانسلر نے اپنے ایک خطاب میں دعویٰ کیا کہ
نومبر
خاران: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد ہلاک
?️ 19 اکتوبر 2022خاران 🙁سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع خاران میں محکمہ انسداد دہشت گردی
اکتوبر
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
?️ 26 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سماعت کے دوران ریمارکس دئیے ہیں کہ
اپریل
بائیڈن کورونا کا شکار
?️ 22 جولائی 2022سچ خبریں:امریکی صدر جوبائیڈن میساچوسیٹس اور رہوڈ آئی لینڈ کے دورے کے
جولائی
اردن فسادات میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کا کردار
?️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں:اردن میں حالیہ ہنگاموں اور مظاہروں میں اندرونی مسائل اور بیرونی
دسمبر
طالبان کے وزیراعظم کا اچانک استعفیٰ
?️ 17 مئی 2023سچ خبریں:افغان میڈیا نے بتایا کہ مولوی عبدالکبیر کو ملا ہیبت اللہ
مئی
صیہونیوں کی مسجد اقصیٰ کے بارے میں ہونے والےاجلاس کو روکنے کی کوشش
?️ 4 جنوری 2023صیہونی والہ ویب سائٹ نے آج بدھ کی شام خبر دی ہے
جنوری