?️
راولپنڈی(سچ خبریں) ملک دشمن عناصر کے خلاف سییکیورٹی فورسز کی اہم کاروائی میں ڈیرہ اسماعیل خان میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ مادر وطن کی حفاظت پر مامور 4 جوان بھی شہید ہوگئے۔ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت شاہ زیب عرف ذاکر اور دانیال کے ناموں سے ہوئی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ٹانک میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، کامیاب آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں کی شناخت شاہ زیب عرف ذاکر اور دانیال کے ناموں سے ہوئی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد اغوا برائے تاوان ، ٹارگٹ کلنگ و دیگر واقعات میں مطلوب تھے، آپریشن میں بڑی مقدار میں ہتھیار اور گولیاں تحویل میں لی گئیں ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ایک اور کارروائی شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں کی، جہاں دہشتگردوں کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔
آپریشن کے دوران دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، اس دوران ایک دہشت گرد کو ہتھیاروں اور گولیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے شدید تبادلےمیں 4 اہلکار شہید ہوگئے، شہید ہونے والوں میں حوالدار منور، سپاہی ذکا اللہ، سپاہی فرحان اور سپاہی شیراز شامل ہیں۔
وزیراعظم نے میرعلی میں پاک فوج کے 4جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اس جنگ میں متحد ہے، بزدل دشمن کا بہادر قوم سے مقابلہ ہے جو ہر مشکل میں ثابت قدم رہی۔وزیراعظم نے دہشتگردی کےخاتمے کےلئےافواج پاکستان کی خدمات کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔


مشہور خبریں۔
آزادی یا ظلم؟ انگلینڈ کے بارے میں مسک کا متنازعہ سروے!
?️ 7 جنوری 2025سچ خبریں: امریکی ارب پتی کاروباری شخصیت اور سوشل نیٹ ورک ایکس
جنوری
ایکس پر فیس بک میسینجر جیسا مکمل الگ چیٹنگ سسٹم متعارف کرائے جانے کا امکان
?️ 21 اپریل 2025سچ خبریں: مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ڈائریکٹ میسیج
اپریل
امریکی وزیر خارجہ مشرق وسطیٰ کا دورہ کریں گے:آکسیوس
?️ 7 فروری 2025سچ خبریں:امریکی ویب سائٹ آکسیوس نے باخبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ
فروری
ائرپورٹ کے بغیر ہی تل ابیب سے مکہ اڑان کی باتیں
?️ 21 مارچ 2021سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اپنی انتخاباتی مہم کہا
مارچ
نیتن یاہو کی کابینہ کو ایران کے لیے صیہونی جاسوسی کے حجم پر تشویش
?️ 13 دسمبر 2024سچ خبریں: ایران کے لیے جاسوسی کے جرم میں 30 صیہونی آباد
دسمبر
پاکستان میں کوئی امریکی فوجی اڈہ نہیں بنے گا:وزیر خارجہ
?️ 26 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) مقامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ
مئی
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، ایک اہلکار شہید
?️ 24 ستمبر 2023وزیرستان 🙁سچ خبریں) شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز
ستمبر
فہد مصطفیٰ کی براہ راست شو میں ثنا جاوید کو طعنہ دینے کی ویڈیو وائرل
?️ 3 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکار و ٹی وی میزبان فہد مصطفیٰ کی جانب
مارچ