شمالی وزیرستان: (سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے عام علاقے حسن خیل میں کارروائی کر کے 12 خوارج کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک شہید ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کارروائی 5 اور 6 فروری کو خوارج کی موجودگی پر شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں خوارج کی موجودگی سے متعلق انٹیلی جنس معلومات پر آپریشن کیا، کارروائی کے دوران 12 خوارج کو جہنم واصل کیا گیا،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک محمد ابراہیم بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گیا۔
آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے موثر طریقے سے خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 12 خوارج ہلاک ہوئے جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک محمد ابراہیم (ہنگو کے رہائشی) نے جام شہادت نوش کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقے میں دیگر ممکنہ خوارج کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔ ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔ئی ایس پی ر کے مطابق علاقے میں خوارج کے خاتمے کیلئے حتمی آپریشن جاری ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں اور جوانوں کی ایسی قربانیاں حوصلے بلند کرتی ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز خیبرپختونخوا ہ کے ضلع کرک میں پولیس چوکی پر شرپسندوں کے حملے میں 3 پولیس اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوگئے تھے۔دہشتگردوں نے حملہ بہادر خیل پولیس چوکی پر حملہ کیا، 6 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے تھے۔ شہید ہونے والوں میں عدنان اور نقیب شامل تھے۔پولیس کے مطابق دہشتگردوں کی فائرنگ سے تین پولیس اہلکار شہید جبکہ 6 اہلکارزخمی ہوئے تھے۔
پولیس کی اضافی نفری پہنچ گئی،علاقے میں گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیاتھا۔ڈی پی او کا کہنا تھا کہ حملے میں شہید ہونے والوں میں ڈرائیور نقیب اور عدنان شامل تھے۔حکام کے مطابق شرپسندوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا تھا۔پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے تھے۔پولیس حکام کے مطابق شرپسندوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیاتھا۔
پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرارہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ ڈی پی او کے مطابق 4 زخمی پولیس اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیاگیا تھاجبکہ 2 زخمی پولیس اہلکاروں کو پشاور ریفر کیا گیا تھا۔ڈی پی او کے مطابق زخمی پولیس اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں بعد ازاں ایک اور پولیس اہلکار تیمور حیات زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ 3 زخمی پولیس اہلکاروں کو پشاور ریفر کر دیا گیا تھا۔