?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ نے عمران خان پر مقدمات کا نوٹس لے لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد سے سابق وزیر اعظم عمران خان سمیت پی ٹی آئی کی قیادت کے خلاف مقدمات کی تفصیل طلب کر لی گئی۔
آئی جی اسلام آباد سے سابق وزیر اعظم عمران خان سمیت پی ٹی آئی کی قیادت کے خلاف مقدمات کی تفصیل طلب کر لی گئی
29 مارچ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والے داخلہ کمیٹی کے اجلاس میں آئی جی اسلام آباد سے سابق وزیر اعظم سمیت پی ٹی آئی کی قیادت کے خلاف مقدمات کی تفصیل طلب کر لی گئیں، اس کے علاوہ توشہ خانہ کیس میں بھی عمران خان کی پیشی پر دہشتگردی کی دفعات پر بھی بریفنگ کی ہدایت کر دی۔
اجلاس میں آئی جی پنجاب کو بھی عمران خان پر وزیر آباد حملے کے حوالے سے بریفنگ کیلئے طلب کر لیا گیا، داخلہ کمیٹی نے پولیس کی سابق وزیر اعظم کی رہائشگاہ زمان پارک آپریشن کے حوالے سے رپورٹ مانگ لی، پی ٹی آئی کارکن ظل شاہ کی ہلاکت پر آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف کل 130 مقدمات درج ہوچکے ہیں۔
آئی جی اسلام آباد سے سابق وزیر اعظم عمران خان سمیت پی ٹی آئی کی قیادت کے خلاف مقدمات کی تفصیل طلب کر لی گئی
عدالت میں جمع کروائی گئی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور پنجاب میں سابق وزیراعظم پر 34 مقدمات درج ہیں، پنجاب میں 6 جبکہ اسلام آباد میں درج مقدمات کی تعداد 28 ہے۔ رپورٹ میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور ورکرز پر مقدمات کی تعداد بھی ظاہر کر دی گئی، پنجاب میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور ورکرز پر 78 مقدمات قائم کیے گئے ہیں۔ اسلام آباد میں تحریک انصاف کے رہنماؤں اور ورکرز پر 15 مقدمات قائم ہیں۔


مشہور خبریں۔
Miguel Delivers a Party for the End of the World on ‘War & Leisure’
?️ 15 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
سکیورٹی فورسز کی کارروائی، بھارتی حمایت یافتہ 11 خوارج ہلاک، دو جوان شہید
?️ 24 جون 2025راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی
جون
نیتن یاہو کے لئے راستہ بند
?️ 19 مارچ 2024سچ خبریں:عبرانی اخبار کے مطابق سیاسی تجزیہ کار انا براسکی نے اعلان
مارچ
غزہ میں نسل کشی سے متعلق ٹرمپ کا ایک نیا بیان
?️ 4 اگست 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ میرا
اگست
عباس ملیشیا کے ہاتھوں فلسطینی دانشور کا قتل، حماس نے فلسطینی اتھارٹی کے وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ کردیا
?️ 26 جون 2021غزہ (سچ خبریں) عباس ملیشیا کے ہاتھوں فلسطینی دانشور نزار بنات کے قتل
جون
سعودی عرب کے اسکولوں میں چینی زبان کی تعلیم
?️ 24 اگست 2023سچ خبریں: سعودی عرب کی وزارت تعلیم نے منگل کو اعلان کیا
اگست
برطانیہ کی یمن کے خلاف شرمناک حرکت
?️ 1 فروری 2024سچ خبریں: یمن کے نائب وزیر خارجہ نے یمن کے خلاف انسانی
فروری
اسرائیل کی معیشت کو ایک اور دھچکا: عبرانی میڈیا
?️ 29 ستمبر 2024سچ خبریں: اسرائیل ہیوم اخبار نے ہفتے کے روز اپنے انفارمیشن بیس میں
ستمبر