?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے سینیٹ میں اسحاق ڈار کو قائد ایوان مقرر کردیا ہے نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹر اسحاق ڈار کی بطور قائد ایوان تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا.
14 مارچ کو مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما اسحاق ڈار نے پاکستان کے 39ویں وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالا تھا یہ پہلا موقع ہے کہ انہوں نے وزیر خارجہ کا منصب سنبھالا ہے ورنہ اس سے قبل وہ ہمیشہ وزیر خزانہ یا اس سے متعلقہ امور کے ہی ذمے دار رہے.
مسلم لیگ (ن) اسحاق ڈار کو ایک بار پھر وزیر خزانہ ہی بنانا چاہتی تھی لیکن پیپلز پارٹی کی مخالفت پر انہیں یہ عہدہ نہیں سونپا گیا اور ان کی جگہ محمد اورنگزیب کو وزیر خزانہ بنا دیا گیا پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ بنانے کی کھل کر مخالفت کی تھی. انہوں نے کہا تھا کہ مسلم لیگ (ن) سے وزیر خزانہ کے نام پر بات چیت کریں گے، میں نہیں سمجھتا کہ ڈار صاحب معیشت کو بچا سکیں گے کیونکہ انہوں نے ہی معیشت کو نقصان پہنچایا ہے اس سے قبل نگران وزیر خزانہ کے لیے بھی مسلم لیگ(ن) نے اسحاق ڈار کا نام تجویز کیا تھا لیکن پیپلز پارٹی نے اس موقع پر بھی ان کی مخالفت کی تھی.
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹر علی ظفر کو ایوان بالا میں قائد حزب اختلاف بنانے کے لیے درخواست چیئرمین سینیٹ کو جمع کرادی ہے تحریک انصاف کے وفد نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی. تحریک انصاف کے سینیٹر عون عباس بپی نے بتایا کہ اپوزیشن نے 19 اراکین کے دستخط کے ساتھ درخواست جمع کرائی ہے واضح رہے کہ آج پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین اور مسلم لیگ (ن) کے سیدال خان ناصر نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا حلف اٹھالیا ہے.
مشہور خبریں۔
ہاآرتص نے فلسطین میں شہادتوں کی کارروائیوں کے تاریخی ریکارڈ سے خبردار کیا
?️ 1 اپریل 2022سچ خبریں: صہیونی اخبار Haaretz کے مطابق رمضان المبارک کی آمد کے
اپریل
آئی اے ای اے اور اسرائیلی حملہ؛رافائل گروسی کی دوہری پالیسی
?️ 8 جولائی 2025 سچ خبریں:آئی اے ای اے پر الزام کہ وہ اسرائیل کے
جولائی
نابلس میں فلسطینی نوجوان کی شہادت
?️ 25 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے نابلس میں صیہونی قابض حکومت کے فوجیوں کے
ستمبر
قندھار ائرپورٹ پر راکٹ حملہ
?️ 1 اگست 2021سچ خبریں:جنوبی افغانستان کے شہر قندھار کےہوائی اڈے کے حکام کا کہنا
اگست
غزہ جنگ ابھی بھی بھاری جانی نقصان اٹھا رہی ہے: ہرزوگ
?️ 12 جنوری 2025سچ خبریں: اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کی
جنوری
روس اور نیٹو کے درمیان تصادم کا امکان
?️ 20 اگست 2023سچ خبریں:بلغاریہ کے وزیر دفاع کا خیال ہے کہ ترکی کے کارگو
اگست
وزیر اعظم نجی پرواز سے لندن روانہ ہوگئے
?️ 9 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف مصر میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی
نومبر
سچ بولنے پر برطرف; فلسطین کا دفاع کرنے پر برطانوی ڈاکٹر کو معطل کر دیا گیا
?️ 15 ستمبر 2025سچ خبریں: برطانوی نیشنل ہیلتھ سروس نے ایک متنازعہ اقدام میں ایک
ستمبر