سینیٹ انتخابات کو عدالت میں چیلنج کرنا ناممکن ہے: انور منصور

سینیٹ انتخابات کو عدالت میں چیلنج کرنا ناممکن ہے: انور منصور

?️

لاہور (سچ خبریں) سابق اٹارنی جنرل انور منصورخان نے اہم بیان دیتے ہوئے کہا  ہے کہ  سینیٹ انتخابات کو عدالت میں چیلنج کرنا ناممکن ہے ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں ووٹ مسترد ہونے کا معاملہ آئین کے آرٹیکل 69 کے تحت عدالت میں چیلنج نہیں کیا جاسکتا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے انور منصور خان نے کہا کہ اگر کسی طریقے سے ووٹ قابل شناخت ہوجائے تو وہ مسترد ہوجاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر ووٹ پر کوئی نشان لگ جائے جس سے ووٹ قابل شناخت ہو تو وہ ووٹ مسترد ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 69 کے تحت معاملہ عدالت میں چیلنج نہیں کیا جاسکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے2007 میں ایک کیس کے فیصلے میں کہا تھا کہ ووٹر کی نیت اگر کسی بھی طرح ظاہر ہوجائے تو اس کو رد کیا جا سکتا ہے اور 2013 میں بھی ایک کیس میں ایسا ہی فیصلہ دیا تھا ۔

واضح رہے کہ چئیرمین و ڈپٹی چئیرمین سینیٹ الیکشن میں شکست کے بعد اپوزیشن نے نتائج تسلیم کرنے سے انکار کیا ہے۔ اپوزیشن کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ چئیرمین سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کے ووٹ غیر قانونی طریقے سے مسترد کیے گئے۔ اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے سینیر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ متنازعہ نتائج کو تسلیم نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اب 2 راستے ہیں، ایک تو یہ کہ صادق سنجرانی کیخلاف ایوان میں تحریک عدم اعتماد لائی جائے، جبکہ دوسرا یہ کہ نتائج کو سپریم کورٹ یا ہائیکورٹ میں چیلنج کیا جائے۔ واضح رہے کہ جمعہ کے روز چئیرمین و ڈپٹی چئیرمین سینیٹ الیکشن میں حکومت اپوزیشن کو اپ سیٹ شکست دینے میں کامیاب ہوئی۔

پہلے ہوئی پولنگ میں حکومتی امیدوار صادق سنجرانی 48 ووٹ حاصل کر کے چئیرمین سینیٹ منتخب ہو گئے۔ یوسف رضا گیلانی نے 42 ووٹ حاصل کیے جب کہ یوسف رضا گیلانی کے 8 ووٹ مسترد بھی ہوئے۔ حکومتی سینیٹرز نے چئیرمین سینیٹ کا اعلان ہوتے ہی جشن منانا شروع کر دیا جب کہ اپوزیشن ارکان کی جانب سے نعرے بازی کی گئی۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل نے دو سالہ غزہ جنگ میں ہلاکتوں کے اعداد و شمار کو چھپایا ہے

?️ 8 اکتوبر 2025اسرائیل نے دو سالہ غزہ جنگ میں ہلاکتوں کے اعداد و شمار

اسد عمر نے وزیراعلیٰ سندھ کی تقریر کو آئین کے منافی قراردے دیا

?️ 12 دسمبر 2021کراچی(سچ خبریں) وفاقی وزیر اسد عمر نے وزیراعلیٰ سندھ کی تقریر کو

پیوٹن کا مغربی ممالک کو روسی تیل کی فروخت پر پابندی کا حکم نامہ جاری

?️ 28 دسمبر 2022سچ خبریں:      روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکہ اور

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سرکاری دورے پر امریکا روانہ

?️ 10 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر بطور سپہ

17 سال بعد بھی نتانیاہو حماس کو شکست نہیں دے سکتا: لیبرمین

?️ 11 مئی 2025سچ خبریں: صیہونی حکام اور حلقوں کی جانب سے غزہ کی جنگ

ایران کےے 22ویں کامن یو اے وی کی نقاب کشائی اسرائیل کے لیے ایک بڑا جھٹکا : عطوان

?️ 20 اپریل 2022معروف تجزیہ نگار عبدالباری عطوان نے اپنے نئے مضمون میں صیہونیوں کے

برطانیا میں ایک اور زبردست ہڑتال

?️ 30 جولائی 2023سچ خبریں:برطانوی ریلوے کے ملازمین نے اپنی تنخواہوں اور کام کے حالات

امریکہ میں اسرائیل کے خلاف نفرت اور فلسطین کی حمایت میں ریکارڈ اضافہ

?️ 27 فروری 2025سچ خبریں:امریکہ میں اسرائیل کی مقبولیت تاریخی طور پر کم ترین سطح

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے