?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ایوان بالا کے اجلاس کے دوران حکومتی ارکان نے سینیٹر فلک ناز چترالی کو ایوان سے نہ نکالنے پر سینیٹ کی کارروائی سے واک آؤٹ کردیا۔
سینیٹ کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی زیر صدارت شروع ہوا، اجلاس کے دوران سینیٹر ثمینہ ممتاز نے کہا کہ سینیٹر فلک ناز چترالی کو ایوان سے باہر نکالیں، سینیٹر فلک ناز کو 2 ورکنگ دن کے لیے معطل کیا گیا تھا، آج سینیٹر فلک ناز کیسے ایوان میں موجود ہیں۔
اس پر سینیٹر فیصل واڈا کا کہنا تھا کہ ثمینہ ممتاز زہری کی بے عزتی ہوئی، وہ معافی مانگیں، اگر فلک ناز نے معافی نہ مانگی تو ہم ایوان کا بائیکاٹ کریں گے، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ دو دن اجلاس بڑے اچھے طریقے سے چلا ہے۔
یاد رہے کہ 11 ستمبر کو آزاد سینیٹر فیصل واڈا سے شدید تکرار، نامناسب زبان پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینیٹر فلک ناز کی رکنیت 2 دن کے لیے معطل کر دی گئی تھی۔
قبل ازیں وفاقی وزرا کی اجلاس میں عدم موجودگی پر سینیٹرز نے ایوان میں احتجاج کردیا، سینیٹر سعدیہ عباسی کا کہنا تھا کہ ایوان میں کوئی وزیر نہیں، ایوان کی کارروائی ملتوی کریں، جب تک وزیر نہ آئیں ہم ہوا سے بات کریں گے، سینیٹر محسن عزیز کا کہنا تھا کہ روز کا مزاق بن گیا ہے۔
اس پر سیدال خان نے کہا کہ وزرا کو کہیں کہ ایوان میں تشریف لائیں، وہ کیوں نہیں آئے، فورا ایوان میں پیش ہوں۔
سینیٹر دنیش کمار نے دریافت کیا کہ ہم اجلاس میں کیا دیواروں سے بات کریں؟ وزیر توانائی بیمار ان کی بات سمجھ آتی ہے لیکن باقی وزرا کہاں ہیں، وزرا کی حاضری کو یقینی بنانے کے لیے رولنگ دیں۔
بعد ازاں سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے کہا کہ وزرا کا نہ آنا وطیرہ بن گیا ہے، اس سے حکومت کی ایوان کو دی جانے والی اہمیت واضح ہے، 9 ستمبر کے واقعہ پر وزیراعظم کا کوئی بیان نہیں آیا، انہوں نے اپنے ساتھیوں سے اظہار یکجہتی نہیں کی، ہر وہ وزیر جس نے جواب دینا ہے اسے ایوان میں موجود ہونا چاہیے۔
اس موقع پر وفاقی وزیر مصدق ملک ایوان میں حاضر ہوگئے۔
سینیٹ اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران مصدق ملک نے کہا کہ گرجا روڈ پر گیس کی پائپ لائن 6.1 کروڑ کی لاگت سے مکمل کر لی گئی ہے، مختلف علاقوں میں یا گلیوں میں ضرورت کے مطابق پائپ لائن کے سائز کو ڈیزائن کیا جاتا ہے، اس عمل کا مقصد گیس کے دباؤ برقرار رکھنا ہوتا ہے، یہ درست ہے کہ گرجا روڈ پر مختلف گلیوں میں پائپ لائنوں کا سائز مختلف ہے، محکمہ مختلف علاقوں میں اسٹیل کے بجائے پلاسٹک کی پائپ لائن بچھا رہی ہے، اس کا مقصد پائپ لائنوں کو زنگ سے بچانا ہے، گرجا روڈ راولپنڈی کا یہ منصوبہ پانچ مختلف کنٹریکٹر کو ملا تھا۔
اس پر سینیٹر زرقا سہروردی نے کہا کہ میں نے ان سے فرٹیلائزرز پلانٹس سے متعلق پوچھا کہ کتنے پلانٹس کو سبسڈی دی گئی، سبسڈی ملنے والے پلانٹس کے ناموں کی تفصیل تو فراہم کی ہی نہیں گئی، وفاقی وزیر مصدق نے بتایا کہ سب فرٹیلائزرز پلانٹس منافع میں ہیں، ہم فرٹیلائزرز پلانٹس کے لیے پالیسی بنا رہے ہیں، فاطمہ، ایگری ٹیک فرٹیلائزرز پلانٹس کو سبسڈی دے رہے ہیں، تین کمپنیوں کو 43 ارب روپے کی سبسڈی دے رہے ہیں۔
وقفہ سوالات کے دوران ضمنی سوالات کرنے کے معاملے پر سینیٹر زرقہ سہروردی اور سینیٹر دنیش کمار میں تلخ کلامی ہوگئی۔
سینیٹر دنیش کمار کی ضمنی سوال کی باری پر سینٹر زرقہ نے ضمنی سوال کردیا، زرقہ سہروردی کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے سوال کرنے کا موقع دے دیا، زرقہ سہروردی سوال کا موقع ملنے پر شعر سنانے لگ گئی۔
اس پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ آپ کو ضمنی سوال کا موقع دیا آپ شعر و شاعری کرنے لگیں، اس پر ڈپٹی چئیرمین نے دنیش کمار کو سوال کا موقع دے دیا۔
دنیش کمار کو ضمنی سوال کا موقع دینے پر زرقہ سہردوری نے احتجاج کردیا۔
سینیٹر دنیش کمار نے کہا کہ سوال کرنے کی میری باری تھی، میں نے انہیں موقع دیا، میں اب سوال کروں گا، اس بات پر زرقہ سہردوری اور دنیش کمار کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ کیا گیا۔
بعد ازاں سینیٹر دنیش کمار نے سینیٹ میں کورم کی نشاندہی کردی جس پر سینیٹ اجلاس کل سہ پہر 4 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔
اس پر شبلی فراز نے کہا کہ یہ آج منصوبہ بنا کر آئے تھے کہ ایوان نہیں چلنے دینا، ایوان کو راجوڑہ بنانا چاہتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلی دہشت گردی کو دیکھتے ہوئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے کل اہم اجلاس طلب کرلیا
?️ 19 مئی 2021جنیوا (سچ خبریں) دہشت گرد اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی
مئی
غزہ جنگ کے بارے میں چین کا مؤقف
?️ 25 جنوری 2024سچ خبریں: چین کی وزرات خارجہ اور دفاع نے غزہ کے خلاف
جنوری
مزاحمت کے خلاف مکمل فتح ناممکن ہے: تل ابیب
?️ 30 نومبر 2025سچ خبریں: صیونیستی ریاست کے اندرونی سیکورٹی اسٹڈیز سینٹر، جو تل ابیب یونیورسٹی
نومبر
تیونس اور مغرب میں صیہونیت مخالف مظاہرے
?️ 13 اکتوبر 2024سچ خبریں: تیونس کے شہریوں نے جمعے کے روز اس ملک کے
اکتوبر
امریکہ، انگلینڈ، فرانس اور جرمنی 13 سال سے شام کے ساتھ کیا کر رہے ہیں؟
?️ 18 مارچ 2024سچ خبریں: شام کی وزارت خارجہ نے اس ملک کے بارے میں
مارچ
اسرائیل کے لبنان سے فوری انخلاء کی وجہ کیا ہے ؟
?️ 28 نومبر 2024سچ خبریں: خطے میں امریکہ کے خصوصی ایلچی آموس ہوکسٹین نے الجزیرہ نیوز
نومبر
غزہ کے لیے عالمی حمایت میں توسیع دیکھ کر صیہونیوں کی حالت غیر
?️ 29 اپریل 2024سچ خبریں: دنیا بھر میں صیہونی مخالف مظاہروں کے پھیلنے کے ساتھ
اپریل
امریکی فضائیہ کا یمن کے فضائی دفاعی نظام کی طاقت کا اعتراف؛ ایف-16 میزائل حملے کا نشانہ
?️ 29 نومبر 2025سچ خبریں: امریکی فضائیہ نے اعتراف کیا ہے کہ ایف-16 اسکواڈرن کے
نومبر