?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینٹ کا اجلاس 19 فروری کو 3 بجے طلب کر لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر مملکت نے سینٹ کا الوداعی اجلاس پیر کو طلب کر لیا، صدر مملکت نے اجلاس دوپہر تین بجے طلب کیا ہے، صدر مملکت نے آئین کے ارٹیکل 54 ون کے تحت سینٹ اجلاس طلب کیا، اجلاس کی صدارت چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کریں گے، اجلاس میں سینٹ اراکین الوداعی تقریر کریں گے۔
بتایا جارہا ہے کہ آئین پاکستان کے تحت سینٹ کے نصف اراکین کا انتخاب مارچ میں ہوگا، موجودہ سینیٹ کی مدت 11 مارچ کو ختم ہورہی ہے، نئے سینیٹ انتخابات مارچ کے پہلے ہفتے میں ہونا تھے، تاہم ملک میں عام انتخابات تاخیر سے ہونے کی وجہ سے سینیٹ کے الیکشن بھی التواء کا شکار ہونے کا خدشہ ہے اور غالب امکان ہے کہ سینیٹ انتخابات الیکٹورل کالج پورا نہ ہونے کی وجہ سے مقررہ وقت پر نہیں ہو سکیں گے، سینیٹ انتخابات تمام صوبائی حکومتوں کی قیام کے بعد ہوں گے، انتخابات کا شیڈول ایک ماہ پر محیط ہوگا، جس کی وجہ سے سینیٹ انتخابات مارچ کے تیسرے ہفتے تک التوا کا شکار ہو سکتے ہیں۔
ادھر سینیٹر سلیم مانڈوی کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں سینیٹر سعدیہ عباسی نے کہا کہ گیس کا بل ایک، ایک لاکھ روپے تک پہنچ چکا ہے، وزارت خزانہ لوگوں کو گیس کے بھاری بل بھیج رہی ہے، عام آدمی کے لیے گیس کا بل بھرنا مشکل ہو چکا ہے، آئی ایم ایف کے دباؤ پر گیس اور بجلی کے بل بڑھائے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر سینیٹر کامل علی آغا نے دریافت کیا کہ ’کیا اس ملک کو آئی ایم ایف نے چلانا ہے؟‘ اس پر چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی سلیم مانڈوی والا نے بتایا کہ ’گیس کی قیمتوں میں اضافے کا وزارت خزانہ سے تعلق نہیں ہے، پیٹرولیم ڈویژن گیس کی قیمتوں میں اضافے کو دیکھ رہی ہے‘، اس پر سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ ’یہ سب ملے ہوئے ہیں‘۔


مشہور خبریں۔
سوڈان میں ان دنوں کیا ہو رہا ہے؟/ اقتدار کی ہوس یا بکھرنے کا خطرہ
?️ 20 اپریل 2023سچ خبریں:ان دنوں سوڈانی فوج اور ریپڈ ری ایکشن فورسز کے درمیان
اپریل
ٹرمپ جیسا مسخرہ صدر کیوں بنے؟
?️ 15 نومبر 2021سچ خبریں: جرمن کوچ نے سوال اٹھایا ہے کہ دو تفرقهانگیز شخصیات اپنے
نومبر
انگلش شہر لیسٹر میں ہندو ، مسلم تصادم
?️ 24 ستمبر 2022سچ خبریں: انگلش شہر لیسٹر جہاں کی آبادی کا ایک حصہ ہندو
ستمبر
روس کے ساتھ اپنی غلطی کو چین کے ساتھ نہ دہرائیں:نیٹو کا مغرب کو انتباہ
?️ 7 جنوری 2023سچ خبریں:نیٹو کے سیکرٹری جنرل کا دعویٰ ہے کہ مغرب نے روس
جنوری
وینزویلا پر امریکی حملہ،یورپ میں مخالفین نے کیا کہا؟
?️ 7 جنوری 2026 وینزویلا پر امریکی حملہ،یورپ میں مخالفین نے کیا کہا؟ امریکہ کی
جنوری
الازہر کا صیہونیوں کے خلاف سخت بیان
?️ 25 جون 2023سچ خبریں:مصر کی الازہر نے آج ایک بیان میں صیہونی آبادکاروں کی
جون
وزیر داخلہ کے بیان پر فواد چوہدری کا ردعمل
?️ 27 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق
جولائی
اردن، مصر اور سعودی عرب، تل ابیب کو ٹرمپ کا تحفہ:عرب دنیا کے اہم اخبارات کی سرخیاں
?️ 11 نومبر 2024سچ خبریں:ٹرمپ کی صیہونی ریاست سے وفاداری اور جنوبی لبنان کی بدلتی
نومبر