?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطاللہ تارڑ نے الزام عائد کیا ہے کہ کوئٹہ میں سپریم کورٹ کے سینئر وکیل عبدالرزاق شر کی ’ٹارگٹ کلنگ‘ کے ذمہ دار پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطاللہ تارڑ نے کہا کہ عبدالرزاق شر ، پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خلاف سنگین غداری کے کیس میں درخواست گزار اور وکیل بھی تھے اور اس کیس کی سماعتیں ہو چکی تھیں جو کہ کچھ وقت میں انجام کو پہنچنے والا تھا۔
انہوں نے کہا کہ یہ کیس بلوچستان ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے جس پر بحث بھی ہوچکی ہے اور آج بڑی بے دردی سے کوئٹہ ایئرپورٹ روڈ کے پاس سینئر وکیل عبدالرزاق شر کو قتل کردیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ دو موٹر سائیکل سواروں نے ان کو نشانہ بنایا، یہ کوئی معمولی واقعہ نہیں ہے، جب عمران خان کے خلاف سنگین غداری کا مقدمہ سماعت کے لیے مقرر تھا اور کل اس پر سماعت ہونی تھی اور ہو سکتا ہے کہ کل اس پر فیصلہ آجاتا۔
معاون خصوصی نے کہا کہ وکیل عبدالرزاق شر کی ٹارگٹ کلنگ کے ذمہ دار عمران احمد نیازی ہیں، یہ وکیل کا سفاکانہ قتل ہے، اس قتل میں عمران نیازی کے خلاف قتل کا مقدمہ درج ہوگا جس کی مکمل تفتیش ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ آپ (عمران خان) نے عدم اعتماد کی تحریک کے بعد اسمبلیاں تحلیل کی تھیں اور آئین میں لکھا ہے کہ اس کے خلاف غداری کا مقدمہ ہو سکتا ہے اور اسی سلسلے میں یہ بلوچستان ہائی کورٹ میں کیس زیرِ سماعت تھا اور اس سے بچنے کے لیے ایک وکیل کی ٹارگٹ کلنگ کروائی۔
عطااللہ تارڑ نے کہا کہ وکیل کا قتل کوئی عام واقعہ نہیں ہے، یہ (پی ٹی آئی) ایک مسلح اور دہشت گرد جماعت بن چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان اس کیس سے بچ نہیں سکیں گے، کوئٹہ میں جس وکیل کا خون بہایا ہے اس کا جواب دینا ہوگا، اس قتل کیس میں نہ صرف آپ نامزد ہوں گے بلکہ ہر تاریخ پر آپ کو عدالت کے سامنے پیش ہونا پڑے گا، اور اگر گرفتاری مطلوب ہوئی تو گرفتاری بھی دینا ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ اس کیس کی شفاف تحقیقات کی جائے، ہر قسم کے وسائل بروئے کار لائے جائیں اور اگر عمران نیازی اس میں نامزد ہوں تو کریں کیونکہ اس میں مقصد صرف عمران نیازی کا تھا۔
معاون خصوصی نے کہا کہ ہمیشہ بلوچستان سے حق کی آواز بلند ہوتی ہے اور آج پھر بہت افسوسناک واقعہ رونما ہوا ہے جس کے پیچھے عمران نیازی کے ہاتھ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران نیازی اب ان لوگوں کو ڈرانے دھمکانے پر آگئے ہیں کہ میرے خلاف مقدمات کی پیروی مت کرو ورنہ جان سے ہاتھ دھونے پڑیں گے، لیکن ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے بلکہ آپ (عمران خان) کے خلاف بدعنوانی کے مقدمات کی پیروزی مزید تیز کردیں گے، آج اگر عمران نیازی کرپشن کے کیس میں جیل میں ہوتے تو اس وکیل کی جان نہ جاتی۔
عطاللہ تارڑ نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہ اندازہ تھا کہ آپ اپنی کرپشن بچانے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں لیکن یہ اندازہ نہیں تھا کہ سفاکانہ اور بے رحم طریقے سے ایک وکیل کو شہید کردیا جائے گا، چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ سے بھی درخواست ہے کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جب تک آئین پر عمل درآمد نہیں ہوتا، آئین کے آرٹیکل 5 اور 6 پر فیصلہ نہیں آجاتا ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے، آپ (عمران خان) اس ٹارگٹ کلنگ کے ذمہ دار ہیں، آپ سے کوئی رعایت نہیں ہوگی، وکلا تنظیموں سے درخواست ہے کہ پرامن رہیں، اس کی شفاف تحقیقات ہوگی۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے سینئر وکیل عبدالرزاق شر کو آج کوئٹہ روڈ پر مسلح افراد نے گولیاں مار کر قتل کردیا ہے۔
مشہور خبریں۔
بن سلمان کے کیوب پروجیکٹ کو درپیش چیلنجز
?️ 25 فروری 2023سچ خبریں:امریکی نیوز چینل سی ان ان نے اپنی ایک رپورٹ میں
فروری
نیتن یاہو کی برطرفی کی علامات کا ایک جائزہ
?️ 13 دسمبر 2021سچ خبریں: جب بینجمن نیتن یاہو 2019 میں لگاتار دو قبل از وقت
دسمبر
7 سے 9 لاکھ کیوسک پانی کے ممکنہ سیلاب کے لیے تیار رہنا ہوگا۔ وزیراعلی سندھ
?️ 5 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت
ستمبر
الیکشن سے متعلق غیر ملکی نصیحتوں کی ضرورت نہیں، ترجمان دفتر خارجہ
?️ 15 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا
فروری
فلسطین کے لیے ایران کی حمایت اسلامی اتحاد کے اہم ترین اشارے میں سے ایک: شیخ نعیم قاسم
?️ 11 ستمبر 2025سچ خبریں: لبنان کے حزب اللہ کے نائب سیکرٹری جنرل شیخ نعیم
ستمبر
بشار الاسد کے دورۂ مسقط کے پیغامات
?️ 8 مارچ 2023سچ خبریں:متحدہ عرب امارات اور اردن کے وزرائے خارجہ کی میزبانی کے
مارچ
امریکہ کی عالمی تنہائی اور ایران کے خلاف سلامتی کونسل کی پابندیوں کو بحال کرنے کی پریشانی
?️ 24 ستمبر 2025سچ خبریں: واشنگٹن کی مسلسل یکطرفہ اور تسلط پسندانہ پالیسیوں کے نتیجے
ستمبر
امریکی عوام کی نظر میں صیہونی ریاست؛نیویارک ٹائمز کا انکشاف
?️ 17 اپریل 2025 سچ خبریں:نئی سروے رپورٹ کے مطابق، غزہ پر حملوں کے بعد
اپریل