?️
کراچی: (سچ خبریں) سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سیلابی خطرات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اور صورت حال کے پیش نظر سندھ میں ایمرجنسی الرٹ ہے۔اپنے بیان میں صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ اور پنجاب کے دریاؤں اور بیراجوں میں سیلابی پانی کے بہاؤ میں کمی بیشی کا سلسلہ جاری ہے اور حکومت سندھ صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔
انہوںنے کہاکہ پانی کے اتار چڑھاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام متعلقہ ادارے مکمل الرٹ ہیں ،گڈو، سکھر، کوٹری اور مرالہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ پنجند بیراج پر پانی کا ان فلو اور آؤٹ فلو 310,479 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے، گڈو بیراج میں ان فلو 359,570 کیوسک اور آؤٹ فلو 327,481 کیوسک ہے، سکھر بیراج میں ان فلو 331,155 کیوسک ہے جس میں کمی دیکھی جا رہی ہے اور آؤٹ فلو 277355 کیوسک ریکارڈ ہوا ہے۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ممکنہ خطرات کے پیش نظر کچے کے علاقوں سے لوگوں کی منتقلی جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 14,430 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا جبکہ اب تک 109,320 افراد محفوظ مقامات تک پہنچائے جا چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 346,282 مویشی محفوظ مقامات پر منتقل کیے گئے ہیں اور 754,527 سے زائد مویشیوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ متاثرین کیلئے 169 طبی کیمپ قائم کیے گئے ہیں جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6,890 افراد کو طبی امداد دی گئی جبکہ مجموعی طور پر 27,801 افراد مستفید ہو چکے ہیں۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ پانی کے بہاؤ میں کمی بیشی کے باوجود سیلابی خطرات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، اسی لیے حکومت سندھ نے تمام حفاظتی اقدامات یقینی بنائے ہیں اور صوبائی حکومت پنجاب سے مسلسل رابطے میں ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کا مشترکہ طور پر مقابلہ کیا جا سکے۔


مشہور خبریں۔
او آئی سی اجلاس،مہمانوں کی آمد کا سلسلہ شروع
?️ 20 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)اسلامی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں
مارچ
تین مذہبی سیاسی جماعتوں کا یوم جمعہ دفاع وطن اور عزم کے طور پر منانے کا اعلان
?️ 8 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ملک کی تین بڑی مذہبی سیاسی جماعتوں نے
مئی
چینی کی قیمت میں 5 یا 10 روپے نہیں بلکہ 43 روپے تک کمی آگئی ہے
?️ 14 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ
نومبر
صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک نوجوان فلسطینی شہید
?️ 25 ستمبر 2021سچ خبریں:نابلس شہر میں اسرائیلی فورسز کی براہ راست فائرنگ سے زخمی
ستمبر
پاکستان، اٹلی مشترکہ اقتصادی کمیشن کے اجلاس کی میزبانی کے منتظر ہیں۔ عطا تارڑ
?️ 2 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے پاکستان،
جون
شام میں نئے صیہونی قبضوں پر عراق کا ردعمل
?️ 16 دسمبر 2024سچ خبریں: عراقی وزارت خارجہ نے پیر کی صبح ایک بیان میں
دسمبر
یمنی فوج کا اپنی طاقت کا مظاہرہ
?️ 11 مارچ 2021سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان کے ملکی فوجی صنعت کی ایک
مارچ
عدالت نے رانا ثناء اللّہ کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیے
?️ 14 اکتوبر 2022راولپنڈی: (سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بنچ نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء
اکتوبر