🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سینیئر کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ’ کشمیر کی تحریک آزادی کے سرکردہ رہنما سید علی گیلانی کی قربانیاں اور جدوجہد کشمیریوں کے بھارتی قبضے کے خلاف ناقابل تسخیر عزم کی علامت ہے’۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ سید علی گیلانی کا خواب اور ان کا مشن تب تک زندہ رہے گا جب تک کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگ اپنا حق خود ارادیت حاصل نہیں کر لیتے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سید علی گیلانی کے انتقال پر ایک روزہ سوگ اور پرچم سرنگوں رکھنے کا بھی اعلان کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 92 سالہ کشمیری رہنما سید علی گیلانی کا انتقال بدھ کی رات کو سری نگر میں ہوا، سید علی گیلانی طویل عرصے سے بیمار تھے۔
یاد رہے کہ قابض بھارتی فوج کے خلاف سیاسی جدوجہد کی علامت تصور کیے جانے والے سید علی گیلانی 29 ستمبر 1929 کو پیدا ہوئے اور وہ تحریک حریت جموں و کشمیر کے ساتھ ساتھ آل پارٹیز حریت کانفرنس کے چیئرمین بھی تھے۔
وہ گزشتہ کئی سالوں سے گھر میں نظربند تھے، وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے جابرانہ قبضے کے سخت مخالف تھے اور انہوں نے کئی سالوں تک کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی جدوجہد کی قیادت کی۔
مشہور خبریں۔
2008 کے بعد سے اسرائیلی فوج پر رہائشیوں کے اعتماد میں کمی
🗓️ 8 جنوری 2022سچ خبریں: القدس نیٹ ایک اسرائیلی ادارے کی طرف سے کرائے گئے
جنوری
وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نیویارک پہنچ گئے
🗓️ 21 ستمبر 2021نیویارک (سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی یواین جنرل اسمبلی کے اجلاس میں
ستمبر
بشار الاسد نے ماسکو میں پناہ لی
🗓️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں: ایک روسی ٹی وی چینل نے کریملن محل کا حوالہ
دسمبر
عمان میں حسینی عزاداروں پر داعش کا حملہ
🗓️ 17 جولائی 2024سچ خبریں: دہشت گرد تنظیم داعش نے عمان میں حسینیہ پر دہشت گردانہ
جولائی
13 صہیونی قیدیوں کے بدلے 39 فلسطینی قیدیوں کی رہائی
🗓️ 25 نومبر 2023سچ خبریں:تل ابیب اور حماس کے درمیان عارضی جنگ بندی کے نفاذ
نومبر
فلسطینی مجاہدین کا شکریہ کہ انھوں نے عربوں کا وقار لوٹا دیا
🗓️ 22 مئی 2021سچ خبریں:انٹر ریجنل رائے الیوم اخبار کے چیف ایڈیٹر اور عرب دنیا
مئی
بلاول بھٹو زرداری کا سیاسی جماعتوں پر بڑا الزام
🗓️ 23 جون 2024سچ خبریں: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو
جون
قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی پر وزیراعظم کا ردِعمل سامنے آگیا
🗓️ 16 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی میں گذشتہ
جون