سہیل آفریدی صوبے کے معاملات دیکھے، حکومت بلیک میل نہیں ہوگی۔ عطا تارڑ

عطا تارڑ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا کہ سہیل آفریدی صوبے کے معاملات کو دیکھے، حکومت دھرنا دینے سے بلیک میل نہیں ہوگی۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ بانی کی ملاقاتیں جیل مینوئل کے مطابق ہوں گی، قوانین کی خلاف ورزی کریں گے تو کوئی ملاقات نہیں ہو گی۔ عطا تارڑ نے کہا کہ بانی کو جیل میں سب سے زیادہ سہولیات میسر ہیں، سہیل آفریدی بزدار پلس پلس بن چکے ہیں، قانون یہ اجازت نہیں دیتا کہ جیل کے باہر جا کر بدمعاشی کریں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر یہ امن وامان کی صورتحال خراب کرتے ہیں، یہ قانون کی خلاف ورزی کر رہے ہیں اس لیے ملاقات نہیں ہونے دے رہے۔ عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں اندرونی کشیدگی کی وجہ سے معاملات خراب ہیں، پی ٹی آئی کی خاتون رہنما نے بھارتی اور افغان میڈیا کو فیڈ کیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کوئی حق نہیں کہ وہ بانی سے ملاقات کریں، سہیل آفریدی کو صوبے میں امن و امان کو بہتر کرنا چاہئے۔

مشہور خبریں۔

شامی حکومت کے خاتمے پر سعودی عرب کا پہلا سرکاری ردعمل

?️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں: سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے شام میں حالیہ پیش رفت

اسرائیل کی جارحیت کے خلاف کیوں خاموش ہو؟ : حزب اللہ

?️ 2 مارچ 2025 سچ خبریں: لبنان کی پارلیمنٹ میں مزاحمت کے وفادار دھڑے کے سینیئر

پیرس میں جنگ کے مناظر؛ فرانسیسی پولیس کی مظاہرین کے ساتھ پرتشدد جھڑپیں

?️ 25 مارچ 2023سچ خبریں:فرانسیسی سوشل نیٹ ورکس کے میڈیا کے مطابق ایمینوئل میکرون کی

سعودی اتحاد کے حملوں کے بعد صنعا بین الاقوامی ہوائی اڈے کی بندش

?️ 21 دسمبر 2021سچ خبریں:  یمنی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے نائب سربراہ رائد جبل نے

اسد قیصر نےپارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس دوبارہ جلد بلانے کا عندیہ دے دیا

?️ 11 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پارلیمنٹ کا

لیبیا کی نئی حکومت کے آنے کے بعد مزید کشمکش

?️ 12 فروری 2022سچ خبریں:لیبیا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اس ہفتے کل جمعرات کو

لابیوں کا بادشاہ؛ امریکی سیاسی نظام نے بن سلمان کو کیسے بری کر دیا؟

?️ 22 نومبر 2022سچ خبریں:امریکی حکومت کی جانب سے سعودی ولی عہد کو سرکاری طور

حکومت نے کورونا ویکسینیشن کے لئے عمر کی حد میں مزید کمی کر دی

?️ 11 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) حکومتِ پاکستان نے کورونا ویکسین کے لئے عمر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے