?️
راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق سکیورٹی فورسز نے لورالائی ضلع میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ دہشت گردوں کے قبضہ سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا، ہلاک بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد 25 اگست 2024 اور 18 فروری 2025 کو راراشام کے قریب این 70 پر دہشت گردی کی مذموم کارروائی میں بھی ملوث تھے، ان حملوں میں 30 بے گناہ شہری شہید ہوئے تھے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے۔ ضلع کیچ میں ایک اور کارروائی میں ایک دہشت گرد جہنم واصل ہو گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی سپانسرڈ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، قوم کے تعاون سے دہشت گردوں اور منصوبہ سازوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
مشہور خبریں۔
یورپ کو بجلی کی وسیع بندش کے لیے تیار رہنا ہوگا
?️ 28 دسمبر 2022سچ خبریں: آسٹریا کی وزیر دفاع کلاڈیا ٹیٹر نے یورپی ممالک کو
دسمبر
حکومت کی اتحادیوں کو منانے کی کوششیں تیز
?️ 26 مارچ 2022 اسلام آباد(سچ خبریں)ایک طرف وزیراعظم عمران خان اپنے خلاف اپوزیشن کی
مارچ
فرانس کے پارلیمانی انتخابات دوسرے مرحلے میں ؛ 1958 کے بعد سب سے کم شرکت
?️ 13 جون 2022سچ خبریں: فرانسیسی پارلیمانی انتخابات کے پہلے مرحلے کے نتائج سے ظاہر
جون
وزیراعظم نے پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا
?️ 1 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کالعدم تنظیم سے معاہدہ پر
نومبر
دو نئے چہروں پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدور کے لیے نامزد کردیا گی
?️ 26 جنوری 2022حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی تنظیم نو کا سلسلہ
جنوری
جنگ بندی پر عمل کرنے کے بجائے سعودی اتحاد وقت ضائع کر رہا ہے: صنعاء
?️ 13 جولائی 2022سچ خبریں: یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کی مذاکراتی ٹیم کے
جولائی
آصف زرداری پر سنگین الزامات: شیخ رشید پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی
?️ 2 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق صدر آصف زرداری پر عمران خان کے قتل
مارچ
غزہ اور لبنان کے خلاف صیہونیوں کے وحشیانہ جرائم
?️ 9 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کی طرف سے گذشتہ سال کے دوران غزہ کی
اکتوبر