?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے اپوزیشن کے سینیٹرز اور اراکین قومی اسمبلی نے ملاقات کی ہے۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق اپوزیشن سینیٹرز اور اراکین قومی اسمبلی کی اہم ملاقات میں شریک اراکین میں سینیٹر علامہ راجہ ناصر عبّاس، فیصل جاوید، سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور اراکینِ قومی اسمبلی بیرسٹر گوہر علی خان، اقبال آفریدی، عاطف خان، ڈاکٹر امجد علی خان، سردار لطیف کھوسہ اور محمد جمال احسن خان شامل تھے۔
سپیکر قو می اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپوزیشن کے اراکین کو اپنے چیمبر میں خوش آمدید کہا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا سیاست سے بڑا آپس میں بھائی چارے اور رواداری کا رشتہ ہے، 2014ء سے آپ بھائیوں سے رابطے میں ہوں، سیاست ساری عمر نہیں ہوتی، یہ ختم ہو جاتی ہے لیکن اراکینِ اسمبلی کا ایسا رشتہ ہونا چاہیے جو ساری زندگی قائم رہے۔
سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ معاملات کی بہتری کیلئے پی ٹی آئی رویہ ٹھیک کرے، پارلیمانی کمیٹیوں کا حصہ بنے، حکومت اپوزیشن کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے کو تیار ہوں، اپوزیشن کی جانب سے تعاون نہیں مل رہا، میں نے ہر موقع پر مذاکرات کی بات کی ہے، مذاکرات سے ہی سارے مسائل حل ہوں گے۔
اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے عمران خان سے اُن کے خاندان کے افراد کو ملنے کی اجازت دینے کا معاملہ اُٹھایا۔
اپوزیشن وفد کے اراکین نے سپیکر کی اپوزیشن اور حکومت کے درمیان سہولت کاری کو سراہا۔


مشہور خبریں۔
حماس کے فوجی شاہکار
?️ 10 جولائی 2023سچ خبریں: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی عسکری شاخ القسام بٹالین نے
جولائی
سب کو برابری کا موقع ملنا چاہیے، ہم رکاوٹ ڈالنے والے نہیں، رہنما مسلم لیگ (ن)
?️ 6 نومبر 2023لاہور: (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی
نومبر
سعودی عرب میں متعدد بحرینی فوجی ہلاک!!!
?️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں: بحرین کے دفاعی حکام نے اعلان کیا ہے کہ سعودی
ستمبر
لبنان میں نئی حکومت بننے کے آثار؛حزب اللہ کا رد عمل
?️ 28 جولائی 2021سچ خبریں:نیوز ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ لبنان کے صدر اورنئے
جولائی
11 صدیوں سے میلادِ النبیؐ کے موقع پر سبز پوشی ؛اس والہانہ عقیدت کا راز کیا ہے؟
?️ 20 ستمبر 2024سچ خبریں: ربیع الاول کے دنوں میں اگر یمن کا منظر دیکھا
ستمبر
ممکن ہے ترکی اسرائیل کا اگلا نشانہ ہو:اسرائیلی میڈیا
?️ 13 ستمبر 2025ممکن ہے ترکی اسرائیل کا اگلا نشانہ ہو:اسرائیلی میڈیا ایک صیہونی روزنامے
ستمبر
غزہ میں نہ پھٹنے والے بموں کا خطرہ
?️ 18 اکتوبر 2025سچ خبریں:ایک بین الاقوامی تنظیم نے خبردار کیا کہ غزہ میں نہ
اکتوبر
بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست پر تشویش ہے، چیئرمین نیپرا
?️ 23 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جنوری
فروری