?️
لاہور:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف قومی اسمبلی میں منظور ہونے والی قرارداد میں دستخط کرنے والے اراکین کے خلاف توہین عدالت اور 8 جعلی دستخطوں پر اسپیکر کے خلاف جعلی سازی کا مقدمہ کر رہے ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہا کہ موجودہ حکومت کو اپنے انسانی حقوق کے ریکارڈ، آئین پر عمل درآمد کرنے، پاکستان کی معاشی صورت حال، انتظامیہ کے ریکارڈ پر انہیں تاسف کا اظہار کرنا چاہیے تھا، اس کے علاوہ انہیں رہنے کا کوئی دلیل نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں شہباز شریف سے کہتا ہوں پاکستان کے بحرانوں کا واحد حل یہ ہے کہ آپ فوری استعفیٰ دیں اور پاکستان میں انتخابات کی راہ ہموار کریں، آپ کا استعفیٰ ہی بحران کا حل ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کو مخاطب کرکے ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے آپ کو نااہل کرنے کا انتظام کرلیا ہے اور آپ چند دنوں کے مہمان ہیں، اس لیے استعفیٰ دیں اور عام انتخابات کا اعلان کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ جس طرح عدالتوں کے احکامات حتیٰ کہ سپریم کورٹ کے احکامات کو ردی کی ٹوکری میں ڈالا گیا اور سپریم کورٹ کے ادارے کو ختم کرنے کی جو بہیمانہ کوششیں کی گئیں، اس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ کل پارلیمان میں تقریروں میں جس طرح سپریم کورٹ کی بے توقیری کی گئی، جس طرح آئین کا مذاق اڑا گیا وہ شاید ہی دنیا میں کہیں اور کسی پارلیمنٹ میں ہوا ہو۔
انہوں نے کہا کہ آج ہم یہاں ہائی کورٹ میں آئے تھے، یہاں معاملہ یہ ہے کہ الیکشن کمیشن حکومت پنجاب کو تبادلوں کے لیے کھلی چھٹی نہیں دے سکتا، اس وقت پنجاب پولیس اور حکومت بڑے اغوا کار بنے ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت لوگوں کو اٹھایا جا رہا ہے اور ان کے خلاف مقدمے بنائے جا رہے ہیں اور ہم ہائی کورٹ میں آئے ہیں کہ الیکشن کمیشن اس کام میں ان کا معاون ثابت ہو رہا ہے۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن سے کہا تھا 22 افسران کو پنجاب سے تبدیل کیا جائے، لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو 7 روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا، آج 7 دن پورے ہو گئے ہیں لیکن الیکشن کمیشن نے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کا مقدمہ کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جن 42 اراکین اسمبلی نے قرار داد منظور کی کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ مسترد کردیا جائے تو ابھی انکشاف ہوا ہے، ان میں سے 8 دستخط جعلی ہیں، یہ دستخط یا تو سیکریٹری نے کیے یا پھر اسپیکر راجا پرویز اشرف نے خود کیے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ہم اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف اور سیکریٹری اسمبلی پر جعل سازی کا مقدمہ کرنے لگے ہیں، جو دستخط موجود ہیں، ان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دے رہے ہیں کہ لاہور ہائی کورٹ ان کو بلائے اور سپریم کورٹ سمیت عدالتوں کے نظام کا تمسخر اڑانے پر ان اراکین کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ جو 8 دستخط جعلی ہیں، اگر اس سے وہ ثابت نہ کرسکے تو اسپیکر راجا پرویز اشرف کے خلاف تعزیرات پاکستان کے سیکشن 466 اور 467 کے تحت درخواست دے رہے ہیں، جس کے تحت زیادہ سے زیادہ سزا 10 سال ہے۔


مشہور خبریں۔
امریکی حکومت یوکرین میں اپنے فوجیوں کی تعداد ظاہر کرنے پر مجبور
?️ 29 اپریل 2023سچ خبریں:امریکی کانگریس کی نئی قرارداد کے مطابق اس ملک کو یوکرین
اپریل
صیہونی غزہ جنگ میں نیتن یاہو کی بدانتظامی کے معترف
?️ 12 اگست 2025سچ خبریں: حبری زبان چینل "کان” کے زیرِ اہتمام کیے گئے ایک
اگست
پورٹو ریکو میں امریکی فوجی اڈہ 20 سال بعد دوبارہ کھلا
?️ 15 نومبر 2025سچ خبریں: پورٹو ریکو میں واقع امریکی نیول بیس "روزویلٹ روڈز” جو
نومبر
فلسطینیوں پر صیہونی حملوں کے بارے میں بن سلمان کا بیان
?️ 3 ستمبر 2024سچ خبریں: سعودی عرب کے ولی عہد نے ترکی کے صدر کے
ستمبر
موم بتی بُجھانے والی موبائل ایپ آگئی
?️ 25 فروری 2022نیویارک (سچ خبریں) سائنس اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں آئے دن ترقی
فروری
سوڈانی سے مقتدا الصدر تک؛ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے خلاف عراقیوں کا سخت موقف
?️ 25 دسمبر 2025سچ خبریں: عراق اور دنیا کے کلڈین کیتھولک چرچ کے سرپرست لوئس
دسمبر
مسلمانوں اور علمائے دین کا قتل جہاد نہیں دہشت گردی ہے، مولانا فضل الرحمٰن
?️ 10 مارچ 2025پشاور: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن
مارچ
دوسرے ممالک کے رازوں کا سب سے بڑا چور
?️ 31 مئی 2021سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ خفیہ دستاویزات
مئی