🗓️
لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ میں کاغذات نامزدگی جمع نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ کے احکامات بالکل واضح ہیں ،کوئی ابہام میں نہ رہے، بعد ازاں سماعت ایک گھنٹے تک ملتوی کردی گئی۔
ڈان نیوز کے مطابق جسٹس علی باقر نجفی سابق وزیر اعلٰی پنجاب پرویز الہٰی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کر رہے تھے۔
سماعت کرتے ہوئے جسٹس علی باقر نجفی نے الیکشن کمیشن کے حکام سے استفسار کیا کہ آپ کو سپریم کورٹ کے آرڈر کا پتہ ہے؟ الیکشن کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل نے جواب دیا کہ جی ہم نے چیف سیکرٹری، تمام ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اور ڈسٹرکٹ پولیس افسران (ڈی پی اوز) کو خطوط لکھے ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے تو پھر پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کیوں نہیں لیے جارہے؟
جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ وقت بہت کم ہے آپ عدالت کے احکامات پر عملدرآمد کریں، ڈپٹی وکیل الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ایسا کوئی وقوعہ ہمارے پاس نہیں آیا۔
عدالت نے استفسار کیا کہ آپ ریٹرننگ افسر سے فوری رپورٹ طلب کریں اور بتائیں، عدالت آپ کے پیچھے کھڑی ہے عملدرآمد آپ نے کرانا ہے، ،جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات بالکل واضح ہیں ، کوئی ابہام میں نہ رہے، اگر الیکشن کمیشن خود کام نہیں کرنا چاہتا تو الگ بات ہے، تمام انتظامیہ الیکشن کمیشن کے ماتحت ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اپنے اختیارات استعمال کرے، آپ کو پتہ ہے کیا کچھ ہورہا ہے؟ الیکشن کمیشن صاف و شفاف انتخابات کے لیے اقدامات کرے ، یہ شکایات انتہائی سنجیدہ نوعیت کی ہیں۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ جو درخواستیں آرہی ہیں ان کا ریکارڈ بن رہا ہے ، اگر عدالت کے احکامات پر عملدرآمد نہیں ہورہا تو ڈی پی اوز اور آر اوز کے خلاف توہین عدالت درخواست دائر کریں۔
بعد ازاں عدالت نے سماعت ایک گھنٹے تک ملتوی کردی۔
مشہور خبریں۔
امارات اور سعودی عرب کی یمن کے جنوب میں جھڑپیں: عرب میڈیا
🗓️ 31 مئی 2023سچ خبریں: متحدہ عرب امارات نے حال ہی میں سعودی عرب اور یمن
مئی
امریکہ کا یمن پر حملہ
🗓️ 12 جنوری 2024سچ خبریں:وال اسٹریٹ جرنل کے تجزیے کے مطابق، امریکی حکام توقع کرتے
جنوری
عرب عوام اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے مخالف
🗓️ 13 فروری 2022سچ خبریں:حماس کے بیرون ملک سیاسی دفتر کے سربراہ نے کہا کہ
فروری
اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقہ کی کاروائی کیوں حیران کن تھی؟
🗓️ 1 اپریل 2024سچ خبریں: نیلسن منڈیلا کی گرانقدر میراث سے متاثر ہو کر جنوبی
اپریل
وعدہ صادق آپریشن کے بارے میں پاکستانی ماہرین کا نقطہ نظر
🗓️ 16 اپریل 2024سچ خبریں: عسکری، دفاعی اور بین الاقوامی تعلقات کے شعبوں کے پاکستانی
اپریل
تحریک انصاف، شاہد خاقان عباسی کو حکومت مخالف تحریک کا حصہ بنانے میں کامیاب
🗓️ 6 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) گزشتہ ہفتے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات
فروری
مراد علی شاہ کی پریس کانفرنس
🗓️ 13 جولائی 2022کراچی:(سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی
جولائی
دوا اور ڈاکٹروں کے اخراجات کی فنڈنگ امریکہ کے لئے سرفہرست
🗓️ 24 فروری 2023سچ خبریں: Axios-Ipsos پول نے جمعرات کو ظاہر کیا کہ طبی بلوں
فروری