🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان میں ججز کی تقرریوں پر حکم امتناع ختم کردیا، اٹارنی جنرل پاکستان اور ایڈوکیٹ جنرل گلگت بلتستان میں ججز تقریوں کے طریقہ کار کے حوالے اتفاق ہو گیا، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے کہا ہے کہ حکومت آرڈر 2018 کے مطابق ججز تقرریاں کرے گی۔
ڈان نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں گلگت بلتستان میں ججز کی تقرریوں سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی، اس موقع پر اٹارنی جنرل پاکستان منصور عثمان اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ اٹارنی جنرل پاکستان اور ایڈوکیٹ جنرل گلگت بلتستان میں ججز تقریوں کے طریقہ کار کے حوالے اتفاق ہو گیا ہے۔
اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ حکومت آرڈر 2018 کے مطابق ججز تقرریاں کرے گی، معاملے پر ایڈوکیٹ جنرل جی بی سے بات کر لی تھی۔
وکیل غلام مصطفی کندوال کا اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ حکم کے مطابق آرڈر 2019 کے مطابق تقرریاں ہونا ہیں۔
جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ ہمیں ابھی ججز تقرریوں کا مقدمہ نمٹانا چاہیے، آرڈر 2019 مجوزہ تھا اس پر عملدرآمد کا کیسے کہیں، جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ اٹارنی جنرل صاحب ناانصافی نہیں ہونی چاہیے، اگر ناانصافی ہوئی تو پھر ایشوز بنیں گے۔
بعدازاں جی بی حکومت نے ججز طریقہ کار سے متعلق درخواست واپس لے لی جبکہ گلگت بلتستان میں تقرریوں سے متعلق دیگر درخواستیں تین ہفتے کے لیے ملتوی کردی گئیں۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے یکم مارچ 2023 میں گلگت بلتستان میں ججز کی تعیناتی کے خلاف وزیر اعلیٰ کی درخواست پر سماعت کے دوران کیس کے فیصلے تک تعیناتیوں پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے وزیر اعظم کو تقرریوں سے روک دیا۔
مشہور خبریں۔
صہیونی صحافی کا ایران پر حملے کے بارے میں گیلنٹ کی غلط فہمی پر افسوس کا اظہار
🗓️ 27 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی فوج اور اس حکومت کے حکام نے آج ایران
اکتوبر
شام کے الحول کیمپ میں موساد کی جاسوسی سروس
🗓️ 8 مئی 2022سچ خبریں:عراقی علماء یونین کے سربراہ نے اس بات پر زور دیا
مئی
2023 میں تیسری عالمی جنگ کا امکان
🗓️ 3 جنوری 2023سچ خبریں:ایک امریکی میگزین نے 2023 میں تیسری جنگ عظیم کے آغاز
جنوری
جنگ بندی کے بعد جنوبی لبنان پر اسرائیل کا سب سے وسیع حملہ
🗓️ 23 مارچ 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت نے لبنان کی سرزمین سے مقبوضہ فلسطین کے
مارچ
پیکن اولمپک کا افتتاح، روس اور دیگر ممالک کے رہنماؤں کی شرکت
🗓️ 4 فروری 2022سچ خبریں: چینی صدر شی جن پنگ برڈز نیسٹ نیشنل اسٹیڈیم میں
فروری
صیہونی حکومت کی جیلوں کو بھرنے کی وجہ سے درجنوں فلسطینی قیدیوں کی رہائی
🗓️ 1 جولائی 2024سچ خبریں: صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی کے 50 قیدیوں کو
جولائی
آڈیو لیکس کی تحقیقات: تحریک انصاف نے جوڈیشل کمیشن کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
🗓️ 23 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آڈیو لیکس
مئی
بلوچستان زلزلہ: وزیراعظم کا متاثرین کو ہرممکن تعاون فراہم کرنے کی ہدایت
🗓️ 7 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے بلوچستان میں زلزلے
اکتوبر