?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے بھکر کے حلقہ این اے 91 سے پی ٹی آئی کے امیدوار ثنا اللہ مستی خیل کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔
’ڈان نیوز‘ کے مطابق سپریم کورٹ میں بھکر سےپی ٹی آئی کے امیدوار ثنا اللہ مستی خیل کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔
سماعت کے دوران چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ کاغذات نامزدگی کیوں مسترد ہوئے ہیں؟
وکیل درخواست گزار نے کہا کہ الیکشن ٹربیونل نے کاغذات منظور کیے، ہائی کورٹ نے مسترد کر دیے، ہائی کورٹ نے نوٹس جاری کیا نہ ہی مؤقف سنا، یکطرفہ فیصلہ ہوگیا۔
جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ ثنا اللہ مستی خیل اشتہاری ہیں، پیش کیوں نہیں ہوتے؟
وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ثنا اللہ مستی خیل سرنڈر کر چکے اور ضمانت پر ہیں، ثنا اللہ مستی خیل پر الزام دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا ہے۔
عدالت نے مخالف فریق کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا یہ درست ہے کہ ہائی کورٹ نے نوٹس جاری کیے بغیر فیصلہ کیا؟ جواب میں وکیل نے بتایا کہ جی یہ درست ہے کہ ہائی کورٹ نے نوٹس جاری نہیں کیا تھا۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ کی کیا پوزیشن ہے؟ انہوں نے الیکشن کمیشن حکام سے استفسار کیا کہ کیا بیلٹ پیپرز چھپ چکے ہیں؟ الیکشن کمیشن حکام نے بتایا کہ بیلٹ پیپرز پرنٹنگ کے لیے تیار ہیں۔
وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ ثنا اللہ مستی خیل کا نام ابتدائی لسٹ میں شامل تھا، انتخابی نشان بھی مل چکا۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد لاہور ہائی کورٹ کا کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے الیکشن ٹربیونل کا 5 جنوری کا فیصلہ برقرار رکھا اور ثنا اللہ مستی خیل کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔
سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو ثنا اللہ مستی خیل کا نام بیلٹ پیپرز میں شامل کرنے کا حکم دے دیا۔
مشہور خبریں۔
کابینہ اجلاس میں نیب ترمیمی آرڈیننس، کلین ایئر پالیسی کی منٖظوری
?️ 10 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2023، قومی احتساب بیورو
مارچ
وزیراعظم کی پولیو سے نجات دلانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت
?️ 3 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کو پولیو سے نجات
اگست
ضمنی انتخابات کامعرکہ، عمران خان متحرک
?️ 24 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پنجاب میں ضمنی انتخابات
جون
سعودی عرب، امریکہ اور امارات کے درمیان ملاقات
?️ 21 ستمبر 2023سچ خبریں:گزشتہ روز سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان کے ساتھ ریاض
ستمبر
پاکستانی پاسپورٹ کا دنیا کے بدترین پاسپورٹس میں شمار ہونے پر گورنر پنجاب کا رد عمل
?️ 11 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کےمطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے سماجی
جولائی
اسرائیل نے غزہ میں سرنگوں کی دریافت پر جھوٹ بولا
?️ 3 دسمبر 2023سچ خبریں:ایک مشہور صہیونی تجزیہ کار یونی بین میناخم نے عبرانی زبان
دسمبر
واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کروا دیا
?️ 18 فروری 2022سان فرانسسکو(سچ خبریں) امریکی میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ونڈوز پلیٹ
فروری
کیا صیہونی قابض ترکی کے لیے بھی خطرہ ہیں؟
?️ 16 مئی 2024سچ خبریں: ترکی کے صدر نے اپنے بیان میں صیہونی حکومت کے
مئی