🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے وفاق اور صوبائی حکومتوں سے سالانہ ترقیاتی پلان کی سمری طلب کرلی۔عدالت نے اپنے حکم نامے میں وفاق اور چاروں صوبوں میں ترقیاتی فنڈز کے معاملے سے متعلق کیس میں بلاک مختص کردہ اسکیمز یا امبریلا اسکیمز کی تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں۔عدالت نے حکم دیا کہ حالیہ منظور شدہ بجٹ کی سالانہ ترقی پلان سمری فنانس سیکریٹری یا چیف سیکرٹیری کے دستخط سے پیش کی جائے۔
دوران سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے ریمارکس دیے کہ ہم عوامی پیسے کے تحفظ کے تناظر میں کیس سن رہے ہیں، حکومتیں پیسے ضرور خرچ کریں لیکن شفافیت ہونی چاہئے، شفافیت کا مطلب یہ ہے کہ ترقیاتی اسکیمز انفرادی شخصیات کی بنیاد پر نہ چلائی جائیں۔
انھوں نے یہ ریمارکس پیرکے روزدیے ہیں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مزید کہا کہ ضیا الحق نے اراکین اسمبلی اور سینیٹرز کے لیے ترقیاتی فنڈز کے نام پر پیسے دینے کی روایت شروع کی۔
جسٹس نعیم اختر افغان نے کہاکہ کہ پہلے بھی کافی مشکلات ہیں، ہم عوامی فنڈز کا ضیاع نہیں ہونے دیں گے۔اس پر چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ منصوبے ضرور بنائیں لیکن سب کچھ آئین کے تحت ہونا چاہیئے، حکومتیں تبدیل ہوتی ہیں تو منصوبے لٹک جاتے ہیں، ترقیاتی منصوبے انفرادی شخصیات کے تحت نہیں ہونے چاہئیں، ہمیں اس سے کوئی سروکار نہیں منصوبے کیا بنائے جا رہے ہیں، شفافیت ہونی چاہیئے۔بعدازاں سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت 3 ہفتوں تک ملتوی کردی۔
مشہور خبریں۔
صدر مملکت نے حاجی غلام علی کو گورنر خیبر پختونخوا تعینات کردیا
🗓️ 23 نومبر 2022خیبر پختون خواہ:(سچ خبریں) صدرعارف علوی نے جے یو آئی (ف) کے
نومبر
کیا شام میں بھی خفیہ جیلیں ہیں؟
🗓️ 10 دسمبر 2024سچ خبریں:شام کی ایک تنظیم نے صیدنایا جیل میں زیرزمین یا خفیہ
دسمبر
جارح سعودی اتحاد کی یمن کے صوبہ صنعا پر شدید بمباری
🗓️ 9 فروری 2022سچ خبریں: یمن میں عام شہریوں کے خلاف سعودی جارح اتحاد کے
فروری
ایرانی حملے میں صیہونیوں کا کون سا اہم ائربیس تباہ ہوا ہے؟
🗓️ 14 اپریل 2024سچ خبریں: المیادین نیوز چینل کی ویب سائٹ نے ایران کے حملے
اپریل
اقربا پروری پر یقین نہیں رکھتی، ٹیلنٹ اپنی جگہ خود بناتا ہے، مسکان کادوانی
🗓️ 4 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) معروف ہدایت کار اور اداکار عبداللہ کادوانی کی صاحبزادی
نومبر
غزہ پر صیہونیوں کے تازہ ترین حملے؛متعدد افراد شہید اور زخمی
🗓️ 7 مارچ 2024سچ خبریں: فلسطینی ذرائع ابلاغ نے جمعرات کی صبح اعلان کیا ہے
مارچ
منظم شیطانی مافیا(9)یمن میں مداخلت، جنگ اور انسانیت کے خلاف جرائم
🗓️ 21 فروری 2023سچ خبریں:یمن پر غلبہ حاصل کرنے کے لیے ریاض کے مختلف ذرائع
فروری
بائیڈن نے جنوری میں 42 ملین ڈالر کے عطیات جمع کئے
🗓️ 21 فروری 2024سچ خبریں:جو بائیڈن کی مہم اور ڈیموکریٹک پارٹی نے نومبر میں ممکنہ
فروری