سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کمیشن رپورٹ ٹی او آر کے برخلاف قراردیدی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان نے فیض آباد دھرنا کمیشن رپورٹ ٹی او آر کے برخلاف قراردے دی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس میں گزشتہ سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ کمیشن نے مینڈیٹ سے باہر جاکر اصرار کیا کہ ایک مخصوص شخص نے کچھ غلط نہیں کیا، کمیشن نے محض اس شخص کی کاغذ پر لکھی تردید پر انحصار کیا، کمیشن نے سب فریقین سے مساوی سلوک نہیں کیا، کمیشن نے ایک فریق سے بیان حلفی لیا اور دوسرے سے سادہ بیان پر ہی اکتفا کیا، کمیشن نے دونوں فریقین کو ایک دوسرے پر جرح کا موقع بھی نہیں دیا۔

سپریم کورٹ کا تحریری حکمنامہ میں کہنا ہے کہ کمیشن رپورٹ میں صوبائیت کی جھلک مایوس کن ہے، رپورٹ میں محض جملہ بازی اور اصلاحات ہیں ٹھوس مواد نہیں، اٹارنی جنرل نے بھی کہا رپورٹ ٹھوس مواد سے خالی ہے، مذہبی جماعت کے کسی فریق کا بیان ہی نہیں لیا گیا، یہ رپورٹ پبلک کی جائے گی یا نہیں، اس حوالے سے اٹارنی جنرل دو ہفتے میں وفاقی حکومت کا جواب جمع کروائیں۔

بتایا جارہا ہے کہ دوران سماعت قاضی فائز عیسیٰ نے فیض آباد دھرنا کیس کمیشن کی رپورٹ کو مضحکہ خیز قرار دیا اور استفسار کیا کہ ’کمیشن کے باقی دو اراکین کہاں ہیں؟ رپورٹ میں کمیشن کا ان پٹ کہاں ہے؟

اس رپورٹ میں کمیٹی کی کوئی فائنڈنگ نظر نہیں آئی، انکوائری کمیشن نے اگر کوئی فائنڈنگ نہیں دی تو وقت ضائع کیوں کیا؟ یہ کس قسم کا انکوائری کمیشن تھا؟ رپورٹ لکھنے والوں کی اہلیت کیا تھی؟ انگریزی محاورے استعمال کرنے ہیں تو صحیح تو استعمال کرلیں، انکوائری کمیشن نے لگتا ہے اپنا کام کسی اور کے سپرد کر دیا تھا، پاکستان کے نقصان کی کسی کو پرواہ ہی نہیں، آگ لگاؤ اور مارو یہ حق بن گیا ہے، احتجاج کرنا جمہوری حق ہے لیکن ایک شخص کا قتل ساری انسانیت کا قتل ہے، فیض آباد دھرنا فیصلے پر عمل درآمد کر لیا جاتا تو 9 مئی کے واقعات نہ ہوتے‘۔

مشہور خبریں۔

سینیٹ اجلاس: پیکا ترمیمی ایکٹ پر پی ٹی آئی اور صحافیوں کا احتجاج، ایون سے واک آؤٹ

?️ 27 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ اجلاس کے دوران پاکستان تحریک انصاف اور

ٹرمپ کی اردگان کے لیے شام سے امریکی فوجیں نکالنے کی شرط

?️ 30 جنوری 2025سچ خبریں: ٹرمپ انتظامیہ کے حکام نے حال ہی میں اعلان کیا

اسمارٹ واچ کے لیے واٹس ایپ کا فیچر

?️ 22 جولائی 2023سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس

آزادی تک ایک قدم؛مأرب کی تازہ ترین صورتحال

?️ 31 مارچ 2021سچ خبریں:یمن کے صوبہ مأرب کے مغرب اور شمال مغرب میں یمنی

کل جماعتی حریت کانفرنس کی پونچھ میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہریوں کے حراستی قتل کی مذمت

?️ 23 دسمبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

فوج بلوچستان اور پاکستان کے دشمنوں کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہے۔

?️ 7 جولائی 2021راولپنڈی(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی

اتحادی حکومت بنانے کے اعلان کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

?️ 14 فروری 2024لاہور : (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ(ن)، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ(ق) اوردیگر

غزہ میں جنگ بندی کے لیے پیرس منصوبے کی تفصیلات کا انکشاف 

?️ 31 جنوری 2024سچ خبریں:اس ہفتے کے اتوار کو پیرس میں امریکی، صیہونی، مصری اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے