?️
کراچی (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں تجوری ہائٹس کو چار ہفتے میں گرانے کا حکم دے دیا اس سلسلے میں تحریری فیصلہ بھی آ چکا ہےعدالتی فیصلے میں بکنگ کروانے والوں کو تین ماہ میں معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے تیجوری ہائٹس کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ،تحریری فیصلہ چیف جسٹس گلزار احمد نے لکھا، جس میں کہا گیا ہے کہ 4 ہفتوں میں پوری عمارت گرائی اور ملبہ اٹھایاجائے، 4 ہفتوں کا وقت 29اکتوبرسےشروع ہوگا۔
تحریری فیصلہ میں کہا ہے کہ انہدام سے قبل تیجوری ہائٹس انتظامیہ فائلیں اورسامان نکال لے،بکنگ فائلیں کمشنرکراچی کی زیرنگرانی نکالی جائیں، کمشنرکراچی بکنگ فائلوں کی مکمل انونٹری بنائیں۔
واضح رہے کہ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ انونٹری میں بکنگ کروانے والوں کے مکمل پتے ،حساب درج کیے جائیں، انونٹری مکمل کر کے کمشنر کراچی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائیں اور بکنگ کروانے والوں کو3 ماہ میں معاوضہ ادا کیاجائے۔
خیال رہے کہ تحریری فیصلے کے مطابق تیجوری ہائٹس اس فیصلےپرعمل درآمدیقینی بنائے، عمل درآمد نہ کرنے پر تیجوری ہائٹس انتظامیہ کیخلاف کارروائی ہوگی، عمارت کے انہدام اور ملبہ اٹھانے کی نگرانی کمشنر کراچی خود کریں۔
مشہور خبریں۔
غزہ میں جنگ بندی کون نہیں ہونے دے رہا؟روس کی زبانی
?️ 24 جنوری 2024سچ خبریں: روسی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے
جنوری
وفاق نے حق نہ دیا تو چین سے نہیں بیٹھ سکے گا، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا
?️ 2 مئی 2024پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا
مئی
قانون سازی کا فقدان پاکستان میں زرعی ڈرونز کے زیادہ سے زیادہ استعمال میں رکاوٹ ہے. ویلتھ پاک
?️ 10 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈرون ٹیکنالوجی دنیا بھر میں زراعت میں انقلاب
مارچ
افغانستان میں منشیات کے عادی افراد کی تعداد میں اضافہ
?️ 26 جولائی 2022سچ خبریں:طالبان کی جانب سے منشیات کی کاشت پر پابندی کے باوجود
جولائی
آرمی چیف کی چینی فوجی کمانڈر سے ملاقات، باہمی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال
?️ 26 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) جنرل
اپریل
شامی حکومت کے خاتمے پر سعودی عرب کا پہلا سرکاری ردعمل
?️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں: سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے شام میں حالیہ پیش رفت
دسمبر
امریکی وزیر دفاع صیہونی حکومت کی مہم جوئی کے نتائج سے خوفزدہ
?️ 28 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے خبردار کیا کہ اسرائیل کا
ستمبر
عمران خان کی فوجی تنصیبات پر حملے کی مذمت، تحقیقات کا مطالبہ
?️ 19 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے فوجی
مئی