?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے 9 مئی کو گرفتاری سے متعلق تفصیلی حکم نامہ جاری کردیا جس میں انہیں رہا کرنے کی وجوہات بتائی گئی ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو عدالت کے احاطے کے اندر سے کسی کو گرفتار کرنے کے خلاف بھی خبردار کیا، خاص طور پر جب کہ ملزم نے ہتھیار ڈال دیے ہوں۔
چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں قومی احتساب بیورو (نیب) کی حراست سے رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔
پی ٹی آئی کے سربراہ کو 19کروڑ پاؤنڈ القادر ٹرسٹ کرپشن کیس کے سلسلے میں حراست میں لیا گیا تھا اور وہ 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں تھے۔
عدالت عظمیٰ نے فیصلہ دیا کہ اس نے ’انصاف تک رسائی کے بنیادی حق کے ساتھ سلوک کیا تاکہ اس میں مناسب ریلیف کے لیے عدالت کے دائرہ اختیار سے درخواست کرنے کا حق شامل ہو‘۔
عدالت عظمیٰ نے شرجیل انعام میمن کی ضمانت کی درخواستوں میں دیے گئے ایک حکم کا بھی حوالہ دیا جس میں انصاف تک رسائی کے دائرہ کار کو صرف اس طبقے تک محدود کرنے کے منفی اثرات کو تسلیم کیا گیا جو عدالتوں سے رجوع کرنے کے قابل ہیں۔
اس معاملے میں درخواست گزار نے حفاظتی ضمانت حاصل کرنے کے لیے ہائی کورٹ کے آئینی دائرہ اختیار سے استدعا کی تھی تاکہ وہ مناسب ریلیف کے لیے مجاز عدالت سے رجوع کر سکے۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ کسی مشتبہ شخص کو ریلیف دینا ایک معمول کی بات ہے کہ ’ان کے انصاف اور آزادی تک رسائی کے بنیادی حقوق کو ایک مجاز عدالت تک بلا روک ٹوک رسائی کو یقینی بنا کر نافذ کیا جائے‘۔
عمران خان کے کیس پر بحث کرتے ہوئے بینچ کا خیال تھا کہ ’اگر ہائی کورٹ کے احاطے سے درخواست گزار کی گرفتاری کی توثیق کی جاتی ہے تو اس کی عدالت میں القادر ٹرسٹ کیس میں دائر ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست بے کار ہو جائے گی، اس حقیقت کے باوجود کہ انہوں نے ہائی کورٹ کے سامنے ہتھیار ڈال دیے تھے‘۔
عدالت نے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف درخواست گزار کو اس کے بنیادی حق آزادی کے تحفظ کے لیے ایک مجاز عدالت تک رسائی کے حق سے محروم کر دے گا بلکہ پولیس حکام/تفتیشی ایجنسیوں کو بھی دعوت دے گا کہ وہ ملزمان کو پکڑنے کے لیے کہ عدالت کے احاطے کو شکار گاہ کے طور پر استعمال کریں، خاص طور پر جب ملزمان اپنی گرفتاری پر عدالتی نگرانی کے متلاشی ہوں۔
عدالت عظمیٰ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ انصاف تک رسائی کے بنیادی حق کی اس طرح کی تنگ تشریح کو اس عدالت سے منظور نہیں کیا جا سکتا اور اسی لیے اسے واضح طور پر مسترد کر دیا گیا۔
فیصلے کے مطابق ہائی کورٹ کے بائیو میٹرک تصدیق کے کمرے سے درخواست گزار کی گرفتاری کو آئین کے آرٹیکل 4، 9 اور 10 اے کے تحت اس کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی پر ناجائز اور غیر قانونی قرار دیا جاتا ہے۔
اس کے بعد عدالت عظمیٰ نے ’وقت پلٹنے کا فیصلہ کیا اور پولیس کو حکم دیا کہ وہ ملزم کو اسلام آباد کورٹ کے سامنے پیش کرے تاکہ القادر ٹرسٹ کیس میں اس کی قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست کی سماعت ہائی کورٹ میں کی جائے۔
اس عدالت کا خیال تھا کہ صرف اس طرح کی کارروائی ہی پولیس حکام اور تفتیشی ایجنسیوں کو مستقبل میں ایسے طرز عمل سے باز رکھے گی جس سے عدالتوں کے وقار، تقدس اور تحفظ اور شہریوں کے بنیادی حق دونوں کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔
سپریم کورٹ نے یہ بھی وضاحت کی کہ عمران خان کو ’اگلی صبح ہائی کورٹ میں درخواست گزار کی محفوظ نقل و حمل کو یقینی بنانے کے لیے‘ ایک دن کے لیے پولیس کی تحویل میں دیا گیا تھا۔
فیصلے میں مزید کہا گیا کہ ’اسی طرح ہائی کورٹ کے سامنے اپنے قانونی دفاع کو آسان بنانے کے لیے، اس عدالت نے درخواست گزار کو پولیس کی حراست میں رہتے ہوئے، اس کی قانونی ٹیم کے ارکان سمیت 10 مہمانوں سے ملنے کی اجازت دی تھی‘۔
مشہور خبریں۔
بے قابو آگ؛ گرمیوں میں یونان کا ڈراؤنا خواب
?️ 8 اگست 2021سچ خبریں:یونان کے جنگلات میں آتشزدگی جو کل تک پانچویں روز بھی
اگست
آفیشل پیج سے متنازعہ ٹوئٹ اپ لوڈ معاملہ، عمران خان کا ایف آئی اے ٹیم سے ملنے سے انکار
?️ 31 مئی 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے ٹوئیٹر(ایکس)پر اپنے آفیشل پیج
مئی
190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان و دیگر کیخلاف نیب ریفرنس دائر
?️ 1 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی احتساب بیورو نے 190 ملین پاؤنڈ کیس
دسمبر
پاکستان میں پارلیمانی اور ریاستی انتخابات/سیل فون انٹرنیٹ بند
?️ 8 فروری 2024سچ خبریں:پاکستان کے عوام آج جمعرات کو قومی اور ریاستی پارلیمنٹ کے
فروری
بہائی ارتداد کے سلسلے مین اسلام کا موقف بدل نہیں سکتا
?️ 7 جنوری 2023سچ خبریں: ملائیشیا کی المدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی میں تقابلی دینی علوم
جنوری
طالبان نے کمال خان ڈیم سے پانی ایران کی طرف چھوڑا
?️ 24 اگست 2022سچ خبریں: افغان میڈیا ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ طالبان
اگست
امریکہ کی بحیرہ احمر میں مہم جوئی بے سود، اسلحہ خانہ شدید متاثر
?️ 15 مئی 2025سچ خبریں:امریکہ کے وزیر نیوی نے انکشاف کیا ہے کہ بحیرہ احمر
مئی
اقوام متحدہ کی جنگ بندی کی قرارداد نے اسرائیل کے ساتھ کیا کیا؟
?️ 14 دسمبر 2023سچ خبریں: عرب لیگ کے سکریٹری جنرل نے غزہ میں جنگ بندی
دسمبر