?️
اسلام آباد(سچ خبریں)سپریم کورٹ نے خواتین کی وراثت سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مردوں کا خواتین کو شرعی وراثتی حق سے محروم رکھنا مکروہ عمل اور اللہ کے حکم کی خلاف ورزی ہے فراڈ اور دیگرحربوں سے خواتین کوشرعی وراثت سے محروم رکھنا عام ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے خواتین کی وراثت سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کردیا ، جسٹس قاضی فائزعیسی نے خواتین کی وراثت سے متعلق فیصلہ تحریر کیا۔جس میں کہا گیا ہے کہ مرد وں کاخواتین کوشرعی وراثتی حق سےمحروم رکھنا مکروہ عمل ہے، خواتین کوشرعی وراثت سے محروم کرنا اللہ کےحکم کی خلاف ورزی ہے۔
تحریری فیصلہ میں کہا ہے کہ فراڈ اور دیگرحربوں سے خواتین کوشرعی وراثت سے محروم رکھنا عام ہے، خواتین کے لیے وراثت سے محرومی تکلیف کا باعث بنتی ہے۔عدالت کا کہنا تھا کہ ملک میں ہردن مرد وارث خاتون وارث کو حق سےمحروم کرتا ہے۔
یاد رہے رواں سال اگست میں بھی سپریم کورٹ نے خواتین کو وراثتی جائیداد میں حق دینے سے متعلق فیصلہ جاری کیا تھا ، فیصلے میں کہا گیا تھا کہ خواتین کے وراثتی حقوق سےمتعلق اقدامات نہ کرنا افسوسناک ہے، محض چن دوسائل رکھنے والی خواتین ہی وراثتی حقوق کیلئےعدالت آتی ہیں جبکہ عدالتوں میں جائیداوں کےمقدمات سست روی سےچلتے ہیں۔
عدالت کا کہنا تھا کہ موجودہ کیس کاچار عدالتی فورمزسےہوکر تیرہ سال بعد فیصلہ ہوا، ریاست کوخواتین کےوراثتی حقوق کاخود تحفظ کرنا چاہیے، خواتین کو وراثتی جائیدا دسےمحروم رکھنا خود مختاری سےمحروم رکھنا ہے۔
مشہور خبریں۔
برطانیہ نے سلامتی کونسل میں کیا کیا؟
?️ 27 جولائی 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے کا کہنا ہے
جولائی
سعودی ولی عہد ذہنی عارضے میں مبتلا : سعودی لیکس
?️ 21 فروری 2022سچ خبریں: سعودی لیکس کا کہنا کہ جلد کی یہ حالت پریشانی
فروری
بولی وڈ اداکاروں کے ساتھ ملاقات کے وقت سعود کو مداحوں نے گھیر لیا تھا، جویریہ سعود
?️ 14 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ جویریہ سعود نے انکشاف کیا ہے کہ
نومبر
وزیر تعلیم نے چھٹیوں کا اعلان کر دیا
?️ 17 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم پنجاب نے ٹویٹر پر اپنے
دسمبر
سینڈرز: امریکہ کو نیتن یاہو کی طرف سے دوسری جنگ میں داخل نہیں ہونا چاہیے
?️ 14 جون 2025سچ خبریں: ورمونٹ کے آزاد برنی سینڈرز نے ایران پر اسرائیلی وزیر
جون
سعودی عرب میں عازمین حج کے لیے 100 حفظ قرآن نشستوں کا انعقاد
?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:مسجد الحرام اور مسجد النبی کی انتظامیہ نے بیت اللہ الحرام
جولائی
اب سام سنگ کے فون پاکستان میں تیار کئے جائیں گے
?️ 27 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سام سنگ کے فون اب پاکستان میں بنائے جائیں
اکتوبر
گلوکارہ ایوا بی نے حجاب پہننے کی وجہ بتا دی
?️ 21 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں)عالمی شہرت یافتہ پاکستانی میوزک شو ’کوک اسٹوڈیو‘ کے سیزن
جنوری