سپریم کورٹ ججز کی تعداد 23 کرنے کا بل جمعہ کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 17 سے بڑھا کر 23 کرنے کا بل جمعہ کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

میڈیا کے مطابق پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد میں اضافے کا بل جمعہ کے روز قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان چیف جسٹس سمیت 23 ججوں پر مشتمل ہو گی۔

ذرائع کے مطابق بیرسٹر دانیال چوہدری نجی کارروائی کے دن بل پہلے ہی پیش کرچکے، بل کی منظوری کےلیے قومی اسمبلی کے اجلاس میں جمعہ تک توسیع کی گئی، ترمیم شدہ شیڈول کے مطابق اسمبلی اجلاس آج ختم ہوجانا تھا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی بھرمار کے باعث عوام کو انصاف کی فراہمی میں تاخیر کے پیش نظر حکومت نے رواں سال جولائی میں 2 ایڈہاک ججز تعینات کیے تھے تاہم ناقدین نے حکومتی اقدام کو سپریم کورٹ طاقت کا توازن بدلنے کی کوشش قرار دیا تھا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے 26 جولائی کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں دو ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری دی تھی۔

ایوانِ صدر سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ صدر مملکت نے جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل کو ایک سال کے لیے سپریم کورٹ کے ایڈہاک جج کے طور پر تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔

جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم سپریم کورٹ کے سابق ججز ہیں، صدر مملکت نے ایڈ ہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 182 کے تحت دی۔

اس سے قبل جولائی میں ہی سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل کی ایڈہاک جج کے طور پر تعیناتی کی منظوری دی تھی۔

چیف جسٹس نے ایڈہاک ججز کی تقرری کے لیے 4 ریٹائرڈ ججز کے نام تجویز کیے تھے جن میں جسٹس ریٹائرڈ مشیر عالم، جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر، جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس ریٹائرڈ طارق مسعود کے نام شامل تھے۔

تاہم جسٹس ریٹائرڈ مشیر عالم اور جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے ایڈہاک جج بننے سے معذرت کر لی تھی،جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے ذاتی مصروفیات کے سبب ذمے داری لینے سے انکار کردیا تھا جبکہ جسٹس ریٹائرڈ مشیر عالم نے سوشل میڈیا پر ایڈہاک ججز کے خلاف جاری مہم کے پیش نظر اس پیشکش سے معذرت کر لی تھی۔

مشہور خبریں۔

فرانس کا ایک اور اسلام مخالف اقدام؛مذہبی آزادی کے خلاف بل پاس

?️ 24 جولائی 2021سچ خبریں:فرانسیسی قومی اسمبلی نے سات ماہ کی کشمکش کے بعد پیرس

اسپین میں ہزاروں لوگ فلسطین کی حامیت میں سڑکوں پر

?️ 22 اکتوبر 2023سچ خبریں:ہفتے کی شام بارسلونا کے مرکز میں تقریباً 70,000 افراد جمع

ڈیمونا کے قریب حملہ؛صیہونی انگشت بہ دنداں

?️ 22 اپریل 2021سچ خبریں:یروشلم میں قابض صیہونی حکومت کی سکیورٹی اور خفیہ ایجنسیاں ڈیمونا

کسی کو افغانستان کی سلامتی میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے: طالبان

?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:طالبان کے نائب ترجمان نے موسم بہار میں دوبارہ جنگ شروع

پرویز الہٰی کا ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ

?️ 14 مارچ 2024لاہور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے رہنما پرویز الہٰی نے ضمنی

وائٹ ہاؤس کو یوکرین کی اپنی سرزمین پر دوبارہ دعویٰ کرنے کی صلاحیت پر شک ہے: CNN

?️ 28 جون 2022سچ خبریں:    امریکی حکام نے سائینائیڈ کو بتایا کہ امریکہ اور

اس ملک کو آگے لے جانے کا الیکشن کے علاوہ کوئی حل نہیں ہے:شیخ رشید

?️ 2 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد میں پریس

عوام کو ریلیف دینے اور آئی ایم ایف پروگرام میں توازن کو برقرار رکھیں گے۔ بلال اظہر کیانی

?️ 20 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے