?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں سول آرمڈ فورسز کی سربراہی کیلئے بھی کوئی حاضرسروس یا ریٹائرڈ فوجی افسر تعینات کرنے کی تجویز سامنے آگئی۔ ڈان نیوز کے مطابق صحافیوں کے ایک گروپ سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بتایا کہ حکومت وزارت داخلہ کے سول آرمڈ فورسز وِنگ کی سربراہی کے لیے کسی سینئر حاضر سروس یا ریٹائرڈ فوجی افسر کو تعینات کرنے کی تجویز پر غور کر رہی ہے، یہ منصوبہ سول آرمڈ فورسز جو وزارت داخلہ کے تحت کام کرتی ہیں اور فوج سمیت دیگر اداروں کے درمیان مؤثر انسداد دہشت گردی کارروائیوں کے لیے بہتر رابطہ کاری کو یقینی بنانے کے لیے تجویز کیا گیا۔
ان کا کہنا ہے کہ ایک تجویز یہ ہے کہ اس وِنگ کی قیادت کے لیے کسی ریٹائرڈ یا حاضر سروس ٹو سٹار جنرل (میجر جنرل) کو تعینات کیا جائے، نیم فوجی اور سول آرمڈ فورسز جن میں فرنٹیئر کور، رینجرز، پاکستان کوسٹ گارڈ، گلگت بلتستان سکاؤٹس اور نئی قائم شدہ فیڈرل کانسٹیبلری شامل ہیں، ملک بھر میں انسداد دہشت گردی اور بغاوت کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہیں اور یہ تمام فورسز وزارت داخلہ کے انتظامی کنٹرول میں آتی ہیں۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ سول آرمڈ فورسز ڈیپارٹمنٹ کے مربوط رابطے کی ضرورت ہے تاکہ کارکردگی میں بہتری لائی جا سکے، فیصلوں میں تاخیر ختم ہو اور سروس ڈیلیوری میں بہتری آئے، اس سلسلے میں مختلف آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے جن میں میجر جنرل کے عہدے کے حاضر سروس یا ریٹائرڈ افسر کی تعیناتی شامل ہے، اس عہدے پر تعینات فرد وزارت داخلہ کے سیکریٹری کے ماتحت ہوگا اور وزارت کے دیگر شعبوں جیسے اندرونی سلامتی، امیگریشن اور انسداد بدعنوانی کے معاملات میں اس کا کوئی عمل دخل نہیں ہوگا۔
مشہور خبریں۔
چیٹ جی پی ٹی کو واٹس ایپ پر استعمال کرنا ممکن
?️ 22 دسمبر 2024سچ خبریں: آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹول چیٹ جی پی ٹی
دسمبر
خیبرپختونخوا کابینہ کا سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے بڑا فیصلہ
?️ 20 اگست 2025پشاور (سچ خبریں) صوبائی کابینہ نے سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے بڑا
اگست
ڈالر کی حالت زار؛روس کیا کہتا ہے؟
?️ 23 اگست 2023سچ خبریں: روسی صدر نے برکس سربراہی اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے
اگست
ن لیگ کی ساری توجہ لاہور پر ہی کیوں؟
?️ 5 اگست 2024سچ خبریں: اس وقت وفاق اور پنجاب میں مسلم لیگ ن کی
اگست
فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی پر ترکی کا ردعمل
?️ 6 فروری 2025سچ خبریں:ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا ہے کہ فلسطینیوں
فروری
آئندہ امریکی انتخابات میں بائیڈن کامستقبل غیر یقینی
?️ 21 نومبر 2021سچ خبریں: جو بائیڈن جو ریاستہائے متحدہ میں سب سے معمر صدر کا
نومبر
ایک افواہ جس نے صیہونیوں کی نیندیں چھین لیں
?️ 14 جولائی 2025سچ خبریں: اتوار کی شام کے اواخر میں ایران، عراق اور اردن
جولائی
اسرائیل اور داعش کا مشترکہ ہدف شام کے بحران کو طول دینا ہے: بسام الصباح
?️ 29 اپریل 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے بسام صباغ نے اعلان کیا
اپریل