?️
اسلام آباد(سچ خبریں) سابق چئیرمین ایف بی آر شبر زیدی اور موجودہ وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری سوشل میڈیا پر دونوں ایک دوسرے پر جم کر برسے اور دونوں نے ایک دوسرے کو کھری کھری سنا دیں، حکومت نے گزشتہ سال شبر زیدی کو چیئرمین کے عہدے سے ہٹایا تھا۔
تفصیلات کے مطابق سابق چئیرمین ایف بی آر شبر زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ سیاست کی موجودہ شکل خوفناک حد تک خراب ہے، 1973 کا آئین موثر نہیں، پاکستان کو ایک نیا عمرانی معاہدہ کرنا ہوگا۔
میرے آبا ءو اجداد نے پاکستان بنایا اور میں نے چالیس سال اس ملک کی خدمت کی۔ اپنے شعبے میں سب سے زیادہ ٹیکس دیا۔ میرا فرض ہے کہ اس ملک کے غریب عوام کے لئے کچھ کیا جائے۔ سیاست کی موجودہ شکل خوفناک حد تک خراب ہے۔ پاکستان کو ایک نیا عمرانی معاہدہ کرنا ہوگا۔ 1973 کا آئین موثر نہیں۔
اپنے ٹوئٹ میں سابق چیئرمین ایف بی آر نے لکھا کہ پاکستان ایک ریاست ہے اور اسکے آئین کو وقت کے ساتھ تبدیل ہونا چاہئے، یہ برائی نہیں اچھائی ہے، ہم سب آج کے حالات سے مطمئن نہیں ہے، سب سے پہلے معاشی حالات کو سدھارنا ہے۔
وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری میدان میں آئے اور ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معذرت کے ساتھ آپ وہ کام بھی نہیں کر سکے جو آپ کو آتا تھا، آئین اور عمرانی معاہدے کا آپ کو الف ب بھی نہیں پتہ۔فواد چوہدری نے لکھا کہ ایسی ڈرامہ تجاویز دینے سے بہتر ہے ٹیکس کے نظام پر کام کریں جو آپ کو آتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ معذرت کے ساتھ آپ وہ کام بھی نہیں کر سکے جو آپ کو آتا تھا، آئین اور عمرانی معاھدے کا آپ کو الف ب بھی نہیں پتہ ایسی ڈرامہ تجاویز دینے سے بہتر ہے ٹیکس کے نظام پر کام کریں جو آپ کو آتا ہے۔یاد رہے کہ گذشتہ سال جولائی میں وفاقی حکومت نے شبر زیدی کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹاتے ہوئے نوشین جاوید امجد کو نیا چیئرپرسن تعینات کیا تھا۔


مشہور خبریں۔
عمران خان ڈیل نہیں کریں گے، کیسز میں کچھ بھی نہیں: ملک احمد بھچر
?️ 25 جون 2025لاہور:(سچ خبریں) اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ
جون
یواے ای کا جنگی بیڑا یمنی فوج کے ہاتھوں میں
?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں:یمن کی مسلح افواج نےمتحدہ عرب امارات کے ایک جنگی بیڑے
جنوری
امارات نے یمن کے شہر حضرموت میں کرائے کے فوجی تعینات کیے
?️ 28 فروری 2022سچ خبریں: یمنی فوجی ذرائع نے جنوب مشرقی صوبے حضرموت کے المکلہ
فروری
امریکی اپنی حرکت سے باز نہیں آنے والے
?️ 2 اکتوبر 2023سچ خبریں:امریکی فوج حسکہ اور دیر الزور صوبوں کے آئل فیلڈز سے
اکتوبر
غزہ میں 17 ہزار بچے شدید غذائی قلت کا شکار
?️ 3 اگست 2025سچ خبریں: غزہ میں میڈیکل ریلیف آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر محمد ابو عفش نے
اگست
یوکرین امن کانفرانس میں سعودی عرب کا موقف
?️ 16 جون 2024سچ خبریں: سوئٹزرلینڈ میں ہونے والی یوکرین امن کانفرانس میں سعودی عرب
جون
کیا امریکہ سعودی صیہونی دوستی کروانے سے مایوس ہو چکا ہے؟
?️ 20 اگست 2023سچ خبریں: امریکی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ
اگست
خیبرپختونخواہ میں مدارس کی گرانٹ 3 کروڑ سے بڑھا کر 10 کروڑ روپے کردی گئی
?️ 21 اپریل 2025پشاور: (سچ خبریں) صوبہ خیبرپختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی
اپریل