سوات واقعہ افسوسناک، سیاست کی بجائے سچائی کیساتھ جائزہ لینا چاہیے۔ وزیراعظم

شہباز شریف

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سوات واقعے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے بلکہ اس کا سچائی کے ساتھ جائزہ لینا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کا دورہ کیا جہاں انہیں مون سون بارشوں اور اس کے نیتجے میں ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ 2022ء کے سیلاب نے بہت نقصان پہنچایا، مکانات اور کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں، خطرات سے آگاہی میں این ڈی ایم اے کا بہت اہم کردار ہے۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے کہا کہ سوات واقعے پرسیاست سے بالاتر ہوکر صورتحال کا ایمان داری سے جائزہ لینا چاہیے، سوات میں متعدد لوگ اللہ کو پیارے ہوئے اس واقعے پر پوری قوم سوگوار ہے، ایسے واقعات کو کیسے روکا جاسکے اس کے لیے تمام ادارے ملک کر کام کریں۔

انہوں ںے مزید کہا کہ ہمارا دشمن کس بھی طرح پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی کوشش کررہا ہے جسے ہم ناکام بنادیں گے، سندھ طاس معاہدے کو یک طرفہ طور پر ختم نہیں کیا جاسکتا، ہمیں دشمن کے منصوبوں کو ناکام بنانا ہے۔

مشہور خبریں۔

ایران اور روس کے تعلقات کو نقصان پہنچانے کے لیے مغربی میڈیا کا پروپگنڈہ

?️ 17 نومبر 2021سچ خبریں:تہران میں روسی سفارت خانے نے بعض مغربی میڈیا کی ان

مودی حکومت نے فورسز کو نہتے کشمیریوں پر مظالم کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے، حریت کانفرنس

?️ 14 نومبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

سعودی عرب میں 2021 میں سزائے موت پر عمل درآمد میں 148 فیصد اضافہ

?️ 14 جنوری 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کی ایک تنظیم کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال

اب امریکی ڈالر بھی صیہونی ریاست کو بچا نہیں سکتے:حماس

?️ 26 ستمبر 2021سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے کہا ہے کہ ایئرڈیفنس

لبنان میں صیہونیوں کے دہشت گردانہ منصوبے

?️ 22 دسمبر 2021سچ خبریں:لبنان کے سابق وزیر نے پارلیمانی انتخابات سے قبل لبنان میں

حکومت کی اولین ترجیح عوام کو معاشی طور پر خود کفیل بنانا ہے: وزیر اعظم

?️ 10 جون 2021اسلام آباد( سچ خبریں)وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت

امریکہ کا روس کو سکیورٹی کونسل سے نہ نکالنے کا فیصلہ

?️ 7 اپریل 2022سچ خبریںامریکہ نے یوکرینی صدر کے روس کو سکیورٹی کونسل سے نکالنے

متعدد بحرینی سیاسی قیدیوں کی نامعلوم مقام پر منتقلی

?️ 20 اگست 2022سچ خبریں:بحرینی حکومت نے اس ملک کے 15 سیاسی قیدیوں کو نامعلوم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے