سوات، بلوچستان میں برفباری کے دوران پاک فوج کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری

پاک فوج ریسکیو

?️

سوات (سچ خبریں) سوات اور بلوچستان میں میں شدید برفباری کے دوران پاک فوج کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے۔

قدرتی آفات اور ہنگامی حالات میں پاک فوج ہمیشہ کی طرح عوامی خدمت اور انسانی جانوں کے تحفظ میں پیش پیش ہے، سوات میں شدید برف باری کے دوران پاک فوج ہمہ وقت امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے۔ شدید برفباری کے باعث سوات میں متعدد سیاح اور مقامی افراد سڑکیں بند ہونے سے محصور ہوگئے، شاہراہوں کی بندش کی اطلاعات پر پاک فوج نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔

پاک فوج نے فوری طور پر برف سے ڈھکی تمام سڑکیں صاف کرکے ٹریفک کو بحال کردیا ہے، پاک فوج نے امدادی کارروائیوں کے دوران متاثر افراد میں خوراک اور گرم ملبوسات فراہم کئے۔ برفباری کے باعث محصور سیاح اور مقامی افراد نے بروقت اور بہترین ریسکیو آپریشن پر پاک فوج کا شکریہ ادار کیا۔

دوسری جانب بلوچستان میں بھی شدید برفباری کے دوران پاک فوج نے ریسکیو و بحالی آپریشن جاری رکھا، پاک فوج کے جوان بلوچستان کے علاقے ژوب میں شدید برفباری کے دوران امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ شدید برفباری کے باعث پھنسے ہوئے مسافروں کو نکالنے کے لیے پاک فوج کا ریسکیو آپریشن اور پھنسی ہوئی گاڑیوں کو نکالنے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

برفباری میں پھنسے افراد کیلئے ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی مختلف مقامات پر ٹریفک کنٹرول اور امدادی سرگرمیاں مؤثر انداز میں جاری ہیں۔ پاک فوج نے ژوب کے مقام علاؤالدین پاس کو چھوٹی گاڑیوں کے لیے کھول دیا، پاک فوج کے جوان سخت موسمی حالات کے باوجود پھنسے ہوئے شہریوں اور گاڑیوں کو محفوظ طریقے سے نکالنے میں بھرپور مدد فراہم کر رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

اسرائیلی حکومت شام کے 440 مربع کلومیٹر علاقے پر قابض 

?️ 18 دسمبر 2024سچ خبریں: لبنان کے المیادین نیٹ ورک نے اطلاع دی ہے کہ

تل ابیب کے بازار سنسان، معیشت تباہی کے دہانے پر ؛صیہونی  اخبار کی رپورٹ

?️ 20 جون 2025 سچ خبریں:صہیونی اخبار معاریو کے مطابق، ایران کے میزائل اور ڈرون

شام میں ترکی کے دو فوجی اڈوں کی تعمیر پر الجولانی اور اردگان کے درمیان بحث

?️ 4 فروری 2025سچ خبریں: روئٹرز نے شام کے باخبر ذرائع کے حوالے سے اعلان

ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے دنیا کو پاکستان کی مدد کرنا ہوگی۔ وزیراعظم

?️ 26 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ

آیت اللہ خامنہ ای کی حالیہ تقریر کا مسلمانوں پر کیا اثر رہا؟

?️ 5 جون 2024سچ خبریں: فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سکریٹری جنرل نے امام خمینی کی

درحقیقت الیکشن کامطلب ہی خفیہ بیلٹ ہے، منصور عثمان

?️ 25 فروری 2021اسلام آباد  (سچ خبریں) منصور عثمان  جو کہ پاکستان بار کونسل کے

ترکی اور اردگان کے سب سے اہم حریف کو ختم کرنے کا منظرنامہ

?️ 15 فروری 2025سچ خبریں: ترکی میں ان دنوں حکومت اور حزب اختلاف کی سب

صرف ایک سال میں صیہونیوں کے ہاتھوں 1226 فلسطینی بچے شہید اور گرفتار

?️ 29 نومبر 2021سچ خبریں:بچوں کے دفاع کی عالمی تحریک نے اعلان کیا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے