?️
کراچی (سچ خبریں)سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ افرادکی عدم بازیابی پر وفاقی حکومت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی سیکرٹری داخلہ مسلسل حکم نامے کو نظر انداز کر رہے ہیں، حکم نامہ کو نظر انداز کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کیا وفاقی سیکرٹری داخلہ خود کو قانون سے بالاسمجھتے ہیں۔
سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ افرادکی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، ہائیکورٹ نے لاپتہ شہری موسیٰ اور دیگر کی فوری بازیابی کا حکم دیدیا ، عدالت نے قرار دیا کہ وفاقی سیکرٹری داخلہ مسلسل حکم نامے کو نظر انداز کررہے ہیں۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ لاپتہ افراد کے معاملے پر وفاقی سیکرٹری داخلہ کو شوکاز نوٹس جاری کیا، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ وفاقی سیکرٹری داخلہ خود پیش ہوتے ہیں، نہ ہی رپورٹس پیش کرتے ہیں، جسٹس کے کے آغا نے ریمارکس دیئے کہ کیا وفاقی سیکرٹری داخلہ خود کو قانون سے بالاسمجھتے ہیں؟ ۔
ہائیکورٹ نے وفاقی سیکرٹری داخلہ کو ایک بار پھر شوکازجاری کردیا ، عدالت نے 27 مئی کو وفاقی سیکرٹری داخلہ کو ذاتی حیثیت سے طلب کرلیا، ملک بھرمیں قائم حراستی مراکز میں قید شہریوں کی فہرست بھی طلب کرلی ۔
دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے متعلق درخواست کی سماعت پر ایڈمنسٹریٹر کراچی کو عدم حاضری پر شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔آوارہ کتوں کے کاٹنے سے متعلق درخواست کی سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی جس میں ایڈمنسٹریٹر کراچی کی عدم حاضری پر سندھ ہائیکورٹ نے برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے ایڈمنسٹریٹرکراچی سے آئندہ سماعت پر شوکاز نوٹس کا جواب طلب کرلیا اور سیکریٹری بلدیات کو معاملہ ذاتی حیثیت میں دیکھنے کا حکم دیدیا۔
مشہور خبریں۔
کیا صیہونی غزہ میں ہونے والی شکست کا بدلہ مغربی کنارے کی زرعی زمینوں سے لے رہے ہیں؟
?️ 15 نومبر 2023سچ خبریں: ایک ممتاز یورپی میگزین نے مغربی کنارے میں رہنے والے
نومبر
جنین پھر بنا قتل گاہ
?️ 3 جولائی 2023سچ خبریں:فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ جنین پر صیہونی
جولائی
جرمن حکومت کی انتہا پسندی، حماس کے پرچم پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کردیا
?️ 22 جون 2021برلن (سچ خبریں) جرمن حکومت نے انتہا پسندی اور یہود نوازی کا
جون
چینی برآمد کرنے سے متعلق شوگرایڈوائزری بورڈ کا اجلاس کل طلب
?️ 28 مئی 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) شوگر ایڈوائزری بورڈ نے کل اہم اجلاس
مئی
امریکہ کا ایران سے نیا مطالبہ
?️ 10 مئی 2025 سچ خبریں:ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے نمائندہ خصوصی اسٹیو ویٹکاف کا
مئی
ایران اور پاکستان کے تعلقات ماضی میں کیسے رہے ہیں
?️ 19 جنوری 2024سچ خبریں: پاکستان کی وزارت خارجہ کے سابق سکریٹری نے نے کہا
جنوری
ملک دشمن کی سازشوں کو ناکام بنایا جائے گا
?️ 30 جنوری 2022کوئٹہ (سچ خبریں) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا
جنوری
مسلمان ممالک میں معاویہ سیریز پر ردعمل: اختلافات، تنقید اور بے توجہی
?️ 18 مارچ 2025 سچ خبریں:سعودی عرب کے MBC چینل پر نشر ہونے والی تاریخی
مارچ