?️
کراچی (سچ خبریں) مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت نے وزیر تعلیم سعید غنی سے ناقص کارگردی کے بعد ان سے یہ عہدہ واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ یہ عہدہ اب وزیر اعلی سندھ کے مشیر مرتضی وہاب یا کسی اور نوجوان وزیر کے حوالے کیا جائے گا
۔تفصیلات کے مطابق سندھ کی صوبائی حکومت نے وزیر تعلیم و لیبر سعید غنی سے محکمہ تعلیم کا قلمدان واپس لینے اور کابینہ میں اہم تبدیلیوں کا فیصلہ کیا ہے۔سندھ میں محکمہ تعلیم کی غیرتسلی بخش صورتحال اور خصوصا ٹیسٹ پاس ہیڈماسٹروں کے احتجاج اور ان کا معاملہ طول پکڑنے کے باعث پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت نے سعید غنی سے محکمہ تعلیم کا قلمدان واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ یہ محکمہ وزیر اعلی سندھ کے مشیر مرتضی وہاب یا کسی اور نوجوان وزیر کے حوالے کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ سندھ کابینہ میں جلد تبدیلیوں کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے جس میں کچھ نئے وزراء شامل کیے جا سکتے ہیں اور کچھ کے لیے جا سکتے ہیں،دوسری جانب و صوبائی وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی اور پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی نے کہا ہے کہ ہم وفاقی حکومت کے متنازعہ مردم شماری کو منظور کروانے کے فیصلہ کو سندھ کے حقوق پر کاری وار سمجھتے ہیں۔
متنازعہ مردم شماری کی منظوری کے فیصلے پر ایم کیو ایم کی خاموشی ایک مجرمانہ فعل ہے۔ اتوار کو جاری اپنے ایک بیان میں سعید غنی اور وقار مہدی نے کہا ہے کہ ہم وفاق کے متنازعہ مردم شماری کی منظوری کے اس فیصلے کی نہ ہم صرف مذمت کرتے ہیں بلکہ اسے مکمل مسترد کرتے ہیں۔ ان دونوں رہنماں نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ کی آبادی کو کم کرنا کسی سیاسی جماعت کے نہیں بلکہ صوبے اور یہاں کے عوام کے خلاف سازش ہے اور متنازعہ مردم شماری کو منظور کروانے والی وفاقی حکومت اور اس کے اتحادی بشمول ایم کیو ایم اس مجرمانہ فعل میں برابر کے شریک ہیں۔


مشہور خبریں۔
اردگان خلیج فارس کے ایک اور دورے کنے کے خواہاں
?️ 6 اگست 2023سچ خبریں:آج CNN ترکی نے اطلاع دی ہے کہ ترک صدر رجب
اگست
انتخابی مہم کے دوران کوئی شہید ہوا تو ذمہ دار چیف الیکشن کمشنر ہوں گے، فضل الرحمان
?️ 28 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا
دسمبر
ٹی ٹی پی کے متعلق وزیر خارجہ نے دیا اہم بیان
?️ 16 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ
ستمبر
امریکی وزیر جنگ پر سگنل میسنجر کے استعمال کا بھاری سایہ
?️ 7 دسمبر 2025سچ خبریں: امریکی محکمہ دفاع کے انسپکٹر جنرل نے اعلان کیا ہے کہ
دسمبر
لبنان کا امریکی امن منصوبے پر ردعمل
?️ 22 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنان میں امریکی سفیر عاموس ہوکشٹائن کی جانب سے پیش
اکتوبر
سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی؛پوری دنیا میں شدید غم و غصہ
?️ 30 جون 2023سچ خبریں: سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کرنے کے واقعے
جون
پی ٹی آئی کے ایک اور رہنما کا نام ای سی ایل سے خارج
?️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی کا نام ایگزٹ
جولائی
بجلی اور گیس پر مزید ٹیکس بڑھا دیا گیا
?️ 20 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق غیر رجسٹرڈ صنعتی اور کمرشل
ستمبر