?️
کراچی: (سچ خبریں) سندھ نے پنجاب پر تونسہ پنجند لنک کینال سے زیادہ پانی لینے کا الزام عائد کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور ارسا کو احتجاجی مراسلہ ارسال کردیا۔
ڈان نیوز کے مطابق سندھ کے محکمہ آبپاشی نے جمعرات کے روز انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کو ایک نیا خط ارسال کیا ہے ، گزشتہ 48 گھنٹوں میں یہ دوسرا خط ہے، جس میں صوبے میں پانی کی قلت سے بچنے کے لیے تونسہ پنجند (ٹی پی) لنک کینال کو فوری طور پر بند کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
نہروں کا تنازع اس وقت مزید گہرا ہو گیا جب سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے پنجاب حکومت کی جانب سے ٹی پی لنک کینال میں پانی کے زیادہ رخنہ ڈالنے پر سخت تنقید کی، جبکہ ارسا نے دعویٰ کیا کہ تمام فیصلے قانون کے مطابق کیے گئے ہیں۔
سندھ حکومت کے محکمہ آبپاشی نے منگل کے روز ارسا کو ایک خط لکھا تھا، جس میں دریائے سندھ سے جہلم چناب سسٹم میں پانی کی منتقلی روکنے کی درخواست کی گئی تھی۔
تازہ ترین خط میں، ریگولیشن ڈائریکٹر نے ٹی پی لنک کینال کھولنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا، خط میں کہا گیا کہ ٹی پی لنک کینال میں پانی کا اخراج15اپریل کو 2981 کیوسک سے بڑھ کر 16 اپریل کو 3,814 کیوسک ہو گیا۔
خط کے مطابق، تربیلا اور منگلا ڈیموں میں پانی کا بہاؤ ذخیرہ کیا جا رہا ہے، دریائے جہلم پر تعمیر کیا گیا منگلا ڈیم بنیادی طور پر جہلم چناب (جے سی) زون کو سیراب کرتا ہے۔ 15 مارچ تک اس میں 1,050 کیوسک پانی ذخیرہ تھا، لیکن 17 اپریل تک ڈیم کا ذخیرہ 1,111.95 کیوسک تک پہنچ گیا۔
اسی طرح، حکومت نے کہا کیا کہ تربیلا ڈیم سندھ اور بلوچستان کے لیے پانی کی فراہمی کا ایک اہم ذریعہ ہے، 17 اپریل کو اس میں 1,420 کیوسک پانی ذخیرہ تھا، جو فروری میں 1,402 کیوسک تک پہنچ گیا تھا۔
مزید برآں، خط میں خبردار کیا گیا کہ اپریل کے پہلے دس دنوں کے دوران سندھ اور پنجاب دونوں میں پانی کی قلت ہے، سندھ میں پانی کی سطح کو متوازن کرنے کے لیے، پنجاب سے پانی چھوڑنے کی ضرورت ہوگی۔
دریں اثنا، ارسا نے بدھ کے روز ایک بیان جاری کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا کہ اس پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ اس کے فیصلے متعصبانہ ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ اتھارٹی تمام فیصلے واٹر اپورشنمنٹ ایکارڈ 1991 اور ارسا ایکٹ XXII 1992 کے مطابق قانون کے تحت کر رہی ہے، رسا اتھارٹی نے ایک قرارداد منظور کی ہے کہ اسے اپنے تمام ممبران اور چیئرمین پر مکمل اعتماد ہے۔
ٹی پی کینال کے آپریشن پر سوال اٹھاتے ہوئے ان دو خطوط نے اس وقت توجہ حاصل کی ہے جب سندھ میں اس خدشے کے پیش نظر نئی نہروں کی مجوزہ تعمیر کے خلاف احتجاج جاری ہے کہ یہ نہریں، خاص طور پر چولستان کینال، دریائے سندھ سے پانی جنوبی پنجاب کی طرف موڑ دیں گی۔


مشہور خبریں۔
یورپی یونین کے رہنما کی 500 بلین یورو پر فیصلہ کرنے کے لیے میٹنگ
?️ 3 فروری 2025سچ خبریں: یورپی یونین کو اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے اور
فروری
جوبائیڈن نے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق ورچوئل کانفرنس میں غریب ممالک کے لیئے اہم اعلان کردیا
?️ 22 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی صدر جوبائیڈن نے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق ورچوئل
اپریل
جنین میں مسلح تصادم؛2 فلسطینی شہید،1 صیہونی افسر ہلاک
?️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطینی مجاہدین اور صیہونی فوجیوں کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجہ
ستمبر
برطانوی وزیر اعظم کے ساتھی کا مہنگائی اور غربت سے نمٹنے کا مطالبہ
?️ 23 مئی 2022سچ خبریں:برطانوی وزیر اعظم کی پارٹی کے رکن اور کنزرویٹو سینئر قانون
مئی
بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کی ایران اور اسرائیل کے ساتھ دوہری پالیسی
?️ 24 فروری 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت کے جوہری اقدامات کو نظرانداز کرتے ہوئے ایران کے
فروری
ایران کی جیت کا کھیل؛ تیل کی پابندیاں اٹھا کر تیل کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے واشنگٹن کی مایوسی
?️ 19 مارچ 2026سچ خبریں: امریکہ نے 140 ملین بیرل ایرانی تیل پر عائد پابندیاں
مارچ
غزہ کی حکومت نے خطرناک صیہونی جاسوسی منصوبے سے خبردار کیا
?️ 22 اپریل 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں سرکاری اطلاعاتی دفتر نے ایک بیان
اپریل
امریکی کانگریس میں غزہ جنگ کے خلاف متعدد مظاہرین کی گرفتاری
?️ 12 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی میڈیا نے اعلان کیا کہ کانگریس کی پولیس نے غزہ
دسمبر