?️
سندھ:(سچ خبریں) بےضابطگیاں سامنے آنے کے بعد سندھ ہائی کورٹ نے سندھ پبلک سروس کمیشن (ایس پی ایس سی) کو 2 ماہ کے اندر مشترکہ مسابقتی امتحان (سی سی ای) 2020 دوبارہ کرانے کی ہدایت کردی۔
سندھ ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ امتحان سرکاری حکام اور عدالت کے ایڈیشنل رجسٹرار کی نگرانی میں منعقد کیا جائے گا۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے ریمارکس دیے کہ ٹیمپرڈ جوابی کاپیوں کی وجہ سے سی سی ای 2020 کے پورے امتحان کے نتائج کی شفافیت کو داغدار کردیا ہے، اس لیے امتحانات دوبارہ شفاف طریقے سے کرانے کی ضرورت ہے۔ سندھ ہائی کورٹ نے یہ ہدایات 2019 میں دائر کی گئی ایک درخواست کو نمٹاتے ہوئے دیں۔
عدالت عالیہ نے نوٹ کیا کہ حکام کے حوالہ جات، انکوائری رپورٹ اور ایس پی ایس سی چیئرمین کی سفارشات کا جائزہ لینے کے بعد عدالت چیئرمین کی تجویز کردہ کارروائی سے متفق نہیں ہے جب کہ جوابی پرچوں میں کی گئی ٹیمپرنگ نے اس پورے امتحانی عمل کی شفافیت کو داغدار کر دیا ہے جس پر ادارے کو لازمی عمل کرنا چاہیے۔
بینچ نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ سندھ ہائی کورٹ کے اس سے قبل دیے گئے احکامات کے باوجود امتحان کا انعقاد نہیں کیا گیا اور بادی النظر میں حکام جان بوجھ کر بدانتظامی کے مرتکب ہوئے جن کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی بھی کی جاسکتی ہے۔
عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ مذکورہ بالا حقائق اور حالات کے پیش نظر ہم فی الحال کوئی حکم دینے سے گریز کر رہے ہیں تاکہ دیکھیں کہ سندھ حکومت/مجاز اتھارٹی مجرم افسران کے خلاف کیا محکمانہ کارروائی کر تی ہے، مجوزہ سزاؤں کا جائزہ لینے کے بعد ہم مناسب احکامات پاس کریں گے، عدالتی احکامات کے مطابق مجوزہ محکمانہ کارروائی دو ماہ کے اندر کی جائے گی۔
سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ اس کے احکامات پر تعمیل کی رپورٹ آئندہ تاریخ یا اس سے قبل عدالت کو پیش کی جائے گی، حکم میں ایس پی ایس سی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دو ماہ کے سی سی ای-2020 اندر کے امتحانات نئے سرے سے منعقد کرائے۔
افسر تفویض نے اپنی رپورٹ میں جمع کرایا کیونکہ اس کی غیر موجودگی میں ایس پی ایس سی کے متعلقہ عہدیداروں نے جوابی شیٹوں کو ڈی کوڈ کیا جو نقلوں کے نمبروں میں ہیرا پھیری کرنے کے لیے مہر لگا دی گئی تھیں جو مبینہ طور پر امتحان دہندگان کو بھیجی گئی تھیں۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے نمبر دینا کہ وہ انتخاب کے لیے زیادہ نمبر حاصل کریں۔
متعلقہ افسر نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ اس نے انتخابی عمل اور نتائج کی تیار کے عمل میں کچھ بے ضابطگیاں نوٹ کیں جیسا کہ ایس پی ایس سی کے عہدیداروں کی جانب سے ایک امیدوار کو 98 اضافی نمبر دیئے گئے اور ایک امیدوار کو 78 نمبر اور دیگر کو 40 اضافی نمبر دیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ امتحانی کاپیاں، جوابی پرچے اور دیگر صفحات واضح طور پر نمبروں میں چھیڑ چھاڑ کو ظاہر کرتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
یمنی میزائلوں نے صیہونی دفاعی نظام کے ساتھ کیا کیا؟ صیہونی ذرائع ابلاغ کی زبانی
?️ 15 ستمبر 2024سچ خبریں: یمن کی مسلح افواج کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کے
ستمبر
جب حکومت سنبھالی تو معیشت کی حالت بری تھی اب بہتر ہو رہی ہے
?️ 21 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اجلاس سے
جنوری
فیس بک کا ایک عہدیدار نیتن یاہو کی کابینہ میں کام کرنے کے لیے مقرر
?️ 14 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے اسٹریٹجک امور کے وزیر رون ڈرمر نے مقبوضہ
جنوری
چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کا اسٹیٹس تبدیل ہو چکا، اڈیالہ جیل منتقل کریں، اسلام آباد ہائیکورٹ
?️ 25 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق
ستمبر
ہمارے کچھ لوگ اسٹیبلشمنٹ سے رابطے میں ہیں جو پارٹی توڑنا چاہتے ہیں: عمران خان
?️ 6 اپریل 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) بانی پی ٹی آئی عمران خان نےکہا ہےکہ ہمارے
اپریل
واقعی حجاج کون ہیں؟
?️ 16 جون 2024سچ خبریں: ایک ممتاز فلسطینی کارکن نے ایکس چینل پر ایک پوسٹ شائع
جون
ہانیہ عامر نے پوڈکاسٹ میں آنے کے لیے 20 لاکھ مانگے، پوڈکاسٹر کا دعویٰ
?️ 8 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) معروف پوڈکاسٹر عدنان فیصل نے دعویٰ کیا ہے کہ
مارچ
مسلئہ فلسطین کا راہ حل کیا ہے؟
?️ 23 اگست 2023سچ خبریں: حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے اس بات پر
اگست