سندھ: ویکسین کی قلت کے باعث آج ویکسینیشن سینٹرز بند رکھنے کا فیصلہ

سندھ: ویکسین کی قلت کے باعث آج ویکسینیشن سینٹرز بند رکھنے کا فیصلہ

🗓️

کراچی (سچ خبریں)محکمہ صحت کے مطابق کراچی کے متعد دسینٹر ز میں انسداد کورونا ویکسین کی قلت کا سامناہے جس کی وجہ سے آج ویکسینیشن سینٹر بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، شہرکے 90 سینٹرز میں سےمتعدد میں ویکسین ختم ہو چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کے حکام کا بتانا ہے کہ ضلع شرقی میں 26، غربی میں 13، ضلع وسطی میں 13، ضلع ملیر میں 8، کورنگی میں 8 اور ضلع جنوبی میں 22 سینٹرز موجود ہیں جہاں سائنو ویک، سائنو فارم اور  پاک ویک موجود نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق خالق دینا ہال، جناح اسپتال، لیاری جنرل اسپتال، ضلع وسطی چلڈرن اسپتال، نیوکراچی اسپتال، سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آباد میں بھی ویکسین ختم ہو چکی ہے۔

محکمہ صحت کے حکام کا بتانا ہے کہ سندھ میں کل  سائنو ویک کی 15 لاکھ خوراکیں آجائیں گی جبکہ ا سپوٹنک ویکسین جون کے آخری ہفتے میں آئے گی۔ پاک ویک کی 4 لاکھ خوراکیں بھی 23 جون کو  دستیاب ہوں گی۔

دوسری جانب ایکسپو سینٹر لاہور میں بیرون ملک جانے والے شہریوں کو ویکسین کے لیے  ایک ہفتے بعد آنے کی ہدایات  دی گئی ہیں ادھر اسلام آباد میں بھی ویکسین لگوانے کے لیے آنے والے شہریوں کو واپس بھیجا جانے لگا ہے۔

مشہور خبریں۔

ملک بھر آنے والے دنوں میں سرد ہوائیں چلیں گی

🗓️ 30 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اسلام آباد کی ہوا میں

امریکی حملوں میں شام کا کیا نقصان ہوا؟

🗓️ 3 فروری 2024سچ خبریں: عراق اور شام میں اہداف پر امریکی دہشت گرد فوج

سعودی اور اماراتی عہدہ دار امریکی اور صیہونی کارندے ہیں:الحوثی

🗓️ 3 فروری 2022سچ خبریں:یمنی عوامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ عبد المالک الحوثی نے

منی لانڈرنگ کے معاملے میں شہبازشریف براہ راست ملوث ہیں

🗓️ 17 دسمبر 2021خانیوال (سچ خبریں) میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر

یہ یوکرین میں کب تک چلتا رہے گا؟

🗓️ 23 جولائی 2023سچ خبریں:روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی یوکرین

برکینا فاسو میں بڑا دہشت گردانہ حملہ، سینکڑوں افراد ہلاک، ملک بھر میں تین دن تک سوگ کا اعلان کردیا گیا

🗓️ 6 جون 2021برکینافاسو (سچ خبریں)  مغربی افریقا کے ملک برکینافاسو میں دہشت گردوں نے

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 39 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ

🗓️ 21 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 14 اپریل

فرانسیسی حکومت کی توانائی کے شعبے کے ہڑتال کرنے والوں کو طاقت کے استعمال کی دھمکی

🗓️ 15 اکتوبر 2022سچ خبریں:فرانسیسی حکام نے خبردار کیا ہے کہ اگر اس ملک میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے