سندھ میں کتوں کے قہر کی وجہ خود سندھ حکومت ہے

سندھ

?️

کراچی(سچ خبریں)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے سندھ شہر میں کتوں کے قہر کی  شدید مذمت کرتے ہوئے اسے سندھ حکومت کی نااہلی قراردیا ہےسندھ حکومت کے محکمہ بلدیات اوربلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے مسلسل آوارہ کتوں کے خلاف چلائی جانے والی مہم عملی اقدامات کے بجائے صرف زبانی جمع خرچ تک ہی محدود ہے

انہوں نے کہا کہ 3ماہ میں 7ہزار321واقعات سندھ حکومت اور متعلقہ اداروں کے لیے لمحہ فکر ہے ، ، اسپتالوں میں سگ گزیدگی کے واقعات یومیہ بنیاد پر رپورٹ کیے جارہے ہیں اس کے باوجود سندھ حکومت کی جانب سے اب تک کوئی سنجیدہ کوششیں نہیں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شہرمیں کتوں کی بہتات کے باعث بالخصوص خواتین اور بچے شہری خوف زدہ رہتے ہیں اور گھروں تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں ، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمے داری ہے ، شہریوں کی جانب سے بارہا متعلقہ اداروں میں شکایات درج کرانے کے باوجود کوئی عملی اقدامات نہیں کیے جارہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ اس صورتحال میںسندھ ہائی کوٹ نے بھی صوبائی حکومت کی کارکردگی اور رویے پر شدید ریمارکس دیے اور کہاکہ اب کسی کتے نے کاٹا تو ذمے دار سندھ حکومت ہوگی ،کوئی مرگیا تو سر کی قیمت اداکرنی ہوگی ،منتخب نمائندے عوام کی حفاظت نہیں کرسکتے تو علاقوں میں نہ آئیں۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ حد تویہ ہے کہ کتے کے کاٹنے کے بعد کی ویکسین بھی سرکاری اسپتالوں میں موجود نہیں ہے،شہری شدید ذہنی اذیت کا شکار ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اگر کوئی جانور انسان کی جان کو نقصان پہنچانے کا باعث ہو تو اسے ہلاک کیا جاسکتا ہے ،سندھ حکومت بتائے کہ انسان کی جان زیادہ قیمتی ہے یا کتوں کی ؟۔حافظ نعیم الرحمن نے حکومت سندھ اور متعلقہ ذمے داروں سے مطالبہ کیا ہے کہ شہریوں کے تحفظ کے لیے سگ گزیدگی کے خلاف حکومتی سطح پر باقاعدہ مہم شروع کی جائے اورمؤثراقدامات کیے جائیں تاکہ شہریوں کو انتہائی نامساعد حالات میں کچھ نہ کچھ ریلیف مل سکے۔

مشہور خبریں۔

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کے قانون میں ترامیم کیلئے قومی اسمبلی کا ہنگامی اجلاس آج طلب

?️ 22 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے

یوم یکجہتی کشمیر منانے پر کشمیری رہنماؤں، تنظیموں کا پاکستان کا شکریہ

?️ 5 فروری 2024سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں اور تنظیموں نے

ریاست حکومت گرانے اور لانے میں مصروف، ادارے سیاسی مخالفین کے پیچھے پڑے ہیں، جسٹس اطہر من اللہ

?️ 21 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے

صدر عارف علوی نے ضمنی فنانس بل کی منظوری دے دی

?️ 23 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فنانس (سپلیمنٹری) بل

پہلگام حملے سے سیز فائر تک کئی سوالات برقرار، بھارت کے پاس کوئی جواب نہیں

?️ 8 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پہلگام حملے سے سیز فائر تک کئی سوالات

زلنسکی نے ٹرمپ کے امن تجویز کی مخالفت کیوں کی ؟

?️ 23 اپریل 2025سچ خبریں: جرمن اخبار ڈی سایت کے مطابق، یوکرین کے صدر ولودیمیر

جاسوسوں سے بھرا ہوا بلغراد نیا کاسا بلانکا بنا

?️ 11 جنوری 2023سچ خبریں:سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچک کا کہنا ہے کہ اس ملک

این سی او سی نے ویکسین نہ لگوانے والوں سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے

?️ 7 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں اگرچہ کورونا ویکسین کی 8 کروڑ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے