سندھ میں متوقع شدید بارشوں کے پیش نظر تمام ادارے تیار رہیں، صدر مملکت کی ہدایت

asif-zardari

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ سندھ میں متوقع شدید بارشوں کے پیش نظر تمام ادارے تیار رہیں۔ عوام کو محفوظ مقامات پر منتقلی کے انتظامات مکمل رکھے جائیں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ سندھ میں متوقع شدید بارشوں کے پیش نظر تمام اداروں کو تیار رہیں۔ صوبائی، ضلعی اوربلدیاتی ادارے ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہیں۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ شہری علاقوں خصوصاً نشیبی اور ساحلی مقامات پر پیشگی انتظامات یقینی بنائے جائیں، ضلعی اور تحصیل سطح پر ریلیف مشینری اور عملہ ہمہ وقت مستعد رہے، حب ڈیم اور دیگر آبی ذخائر میں پانی کی سطح پر مسلسل نظر رکھی جائے۔

صدر مملکت نے کہا کہ میڈیا اور مقامی انتظامیہ عوامی آگاہی مہم میں متحرک کردار ادا کریں، عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور حکومتی ہدایات پر عمل کریں۔

واضح رہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق بھارت میں گجرات اور راجستھان سرحد پر موجود بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کو متاثر کرسکتا ہے۔

مشہور خبریں۔

بدامنی کی نئی لہر/مقبوضہ فلسطین شمال سے جنوب تک بند

?️ 27 مارچ 2023سچ خبریں:نیتن یاہو کی جانب سے وزیر جنگ کو برطرف کیے جانے

وفاقی کابینہ نے الیکشن فنڈز جاری کرنے کا معاملہ منظوری کیلئے قومی اسمبلی بھیج دیا

?️ 17 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ کی جانب سے

غزہ کی امداد کے بارے میں صہیونیوں کا جھوٹ بے نقاب

?️ 21 اپریل 2024سچ خبریں: ایسی صورتحال میں جب غزہ کو انسانی تباہی اور خوراک

عمران خان کے بیٹوں کا پاکستان آنا ڈرامہ تھا۔ خواجہ آصف

?️ 29 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹوں

پی ٹی آئی کی درخواست مسترد، پنجاب میں الیکشن کیلئے آر اوز بیوروکریسی سے لینے کا فیصلہ

?️ 11 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)

مغربی افریقی ملک مالی میں دہشت گردوں کا یو این اہلکاروں پر حملہ، 4 اہلکار ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے

?️ 3 اپریل 2021مالی (سچ خبریں) مغربی افریقی ملک مالی میں دہشت گردوں نے یو

انصار اللہ کو دہشت گرد کہنا اہم نہیں ہے،غزہ زیادہ اہم ہے: الحوثی

?️ 6 مارچ 2025سچ خبریں: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی الحوثی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے