?️
کراچی: (سچ خبریں) سندھ حکومت اور پاکستان ریلوے نے طویل عرصے سے التوا کا شکار کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) منصوبے کی بحالی کے لیے طریقہ کار کو حتمی شکل دینے پر تعاون پر اتفاق کیا ہے۔
وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کو تجویز دی کہ سندھ اور ریلوے کے ٹیکنیکل ماہرین مشترکہ طور پر منصوبے کے طریقہ کار تیار کریں۔
وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق، مراد علی شاہ نے کے سی آر کی بحالی کی فوری ضرورت پر زور دیا اور منصوبے میں مسلسل تاخیر پر برہمی کا اظہار کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ کے سی آر روزانہ تقریباً 6 لاکھ 50 ہزار مسافروں کو سہولت فراہم کرے گا اور کراچی میں مشرق تا مغرب اور شمال تا جنوب اہم ربط قائم کرے گا۔
تاہم، منصوبہ چونکہ سی پیک کے تحت مکمل ہونا ہے، اس لیے تازہ فیزیبلٹی رپورٹ تاحال چینی حکام کی منظوری کی منتظر ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے وفاقی وزیر کو ایک مشترکہ حکمتِ عملی کی تجویز دی، جس کے تحت سندھ حکومت اور ریلوے مل کر منصوبہ تیار کریں گے جب کہ ڈونر ایجنسیوں اور نجی شعبے کو بھی شامل کیا جائے گا۔
وفاقی حکومت نے منصوبہ سی پیک کے تحت مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور منظور شدہ پلان کے مطابق کے سی آر کا روٹ 43.2 کلومیٹر طویل ہوگا، جس میں 25.51 کلومیٹر اونچائی پر اور 17.7 کلومیٹر سطح زمین پر ہوگا جب کہ منصوبے یں کل 24 اسٹیشن شامل ہیں جن میں 13 اونچائی پر اور 11 سطح زمین پر ہوں گے۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ انسداد تجاوزات مہم کے دوران ڈرگ روڈ، کراچی یونیورسٹی، اردو کالج اور گیلانی اسٹیشن کے قریب 11 ایکڑ سے زیادہ ریلوے کی زمین خالی کرالی گئی ہے، تاہم لیاقت آباد اور اردو کالج کے قریب اب بھی تجاوزات موجود ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے وزیر ریلوے کو یقین دہانی کرائی کہ سندھ حکومت کے سی آر روٹ پر انسداد تجاوزات آپریشنز اور شہری بحالی کے اقدامات میں ریلوے کی مکمل معاونت کرے گی۔
اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ دونوں اداروں کے ماہرین مل کر کے سی آر منصوبے کے حتمی طریقہ کار، اسٹیشنوں کی آؤٹ سورسنگ اور نئی ٹرین سروسز پر کام کریں گے۔
وفاقی وزیر ریلوے نے وزیراعلیٰ کی تجاویز سے اتفاق کیا اور وفاقی حکومت کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔


مشہور خبریں۔
کیا صیہونی حماس کو ختم کر سکتے ہیں؟
?️ 25 نومبر 2023سچ خبریں: تحریک فتح کے ایک عہدیدار نے غاصبوں کے خلاف حماس
نومبر
ٹرمپ کے دور میں امریکی معاشرے کی صورتحال کیا ہوگی؛سابق امریکی سفارتکار کی زبانی
?️ 7 نومبر 2024سچ خبریں:ایک سابق امریکی سفارتکار نے پیش گوئی کی ہے کہ حالیہ
نومبر
بینکنگ مارکیٹ میں متوازی شرح تبادلہ دوبارہ نمایاں
?️ 19 نومبر 2023 اسلام آباد: (سچ خبریں) بینکنگ ذرائع کا کہنا ہے کہ کرنسی مارکیٹ
نومبر
عراق پر دہشت گردوں پھانسی پر روک لگانے کے لئے بین الاقوامی دباؤ
?️ 6 فروری 2021سچ خبریں:عراق کے سائرون پارلیمانی اتحادکے سربراہ نے عراق میں غیر ملکی
کورونا وائرس سے مزید 63 افراد جان کی بازی ہار گئے
?️ 18 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں مزید 63 افراد کورونا وائرس جیسی
ستمبر
چینی کمپنی ’شیاؤمی‘ نے اپنی پہلی الیکٹرک کار متعارف کرادی
?️ 29 مارچ 2024سچ خبریں: چینی ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنی ’شیاؤمی‘ نے بیجنگ میں اپنی
مارچ
افغان عوام کی انسانی ضروریات کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے:آسٹریلوی تنظیم
?️ 30 مئی 2023سچ خبریں:ایک آسٹریلوی تنظیم نے کہا کہ افغانستان کے لیے کسی بھی
مئی
ایکس پر خبروں کی ہیڈلائن دوبارہ دکھانے کا اعلان
?️ 26 نومبر 2023سچ خبریں: مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) کے مالک ایلون مسک
نومبر