?️
کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سندھ بلدیاتی قانون کو تمام جماعتوں نے مسترد کیا ، ن لیگ کہہ رہی ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہمارے ساتھ ہاتھ کردیا ہے ۔اسی حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام کو ڈاکو راج سے آزاد کرائیں گے ، سندھ کے عوا م کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے کیوں کہ 14 سال سے اس صوبے کو ڈاکو چلا رہے ہیں اور عوام کو ان کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے ، 2023ء میں سندھ میں پی ٹی آئی کی حکومت بننے جارہی ہے، بہت ہی مربوط طریقے سے تنظیم پر کام شروع ہو چکا ہے۔
وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ علی زیدی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ کےعوام بڑی تکلیف سے گزر رہے ہیں ، سندھ حکومت نے نوجوانوں کی امید ختم کردی ہے ، یہاں کہیں کسی کو نوکری نہیں ملتی اور اگر ملے تو پرچی پر نوکریاں ملتی ہیں ، چھوٹے کاشتکاروں کو پانی کے لیے ترسا دیا ہے ، 14 سال سے اس صوبے کو ڈاکو چلارہے ہیں ، عوام کو ڈاکو راج پر چھوڑ دیا گیا ہے ، ہمیں سندھ کے عوام کو ڈاکو راج سے نجات دلوا کر انہیں بنیادی حقوق فراہم کرنے ہیں۔
اسد عمر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایات ہیں کہ سندھ میں ہر صورت ڈاکو راج کا خاتمہ کیا جائے، سندھ کے عوام کو دیکھ کر بہت تکلیف ہوتی ہے ، صحت ایک بنیادی ضرورت ہے جس کے لیے کے پی کے اور پنجاب نے اس پر کام کرلیا ہے ، جہاں قومی صحت کارڈ کے ذریعے عوام کے علاج کی ذمہ داری ریاست لے رہی ہے لیکن سندھ حکومت اس پر کچھ کرنے کے لیے تیار نہیں ، صوبے میں بلدیاتی قانون 140اے کی روح سے متصادم ہے ، انہوں نے ترمیم کر کے بچا کھچا بھی تباہ کردیا ۔
اس موقع پر وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ علی زیدی نے کہا کہ سندھ میں سیاسی نہیں مافیا حکومت کررہی ہے ، آصف زرداری نے منشی کو وزیراعلیٰ بنا دیا ، سندھ میں زرداری مافیا گاڈ فادر بندکر بیٹھ گیا ہے ، سندھ حکومت کے کسی کمیٹی میں اپوزیشن کےکسی ممبر کو شامل نہیں کیا گیا۔


مشہور خبریں۔
شام میں جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی: اقوام متحدہ میں سعودی ایلچی
?️ 18 دسمبر 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل مندوب عبداللہ المعلمی نے
دسمبر
طوفان الاقصی کی ایک سالہ سالگرہ؛ وجوہات اور اسٹریٹجک نتائج
?️ 7 اکتوبر 2024سچ خبریں: طوفان الاقصی آپریشن کی ایک سالہ سالگرہ ایسے وقت میں
اکتوبر
صہیونی مقبوضہ فلسطین سے کیوں فرار کر رہے ہیں؟
?️ 5 اگست 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 12 نے بحرانوں میں اضافے
اگست
پاکستان کا صیہونیوں کے غیر انسانی اقدامات روکنے کا مطالبہ
?️ 22 جنوری 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ میں پاکستان کے نمائندے نے مقبوضہ فلسطین میں صیہونی
جنوری
اسرائیل میں اندرونی تنازعات میں شدت
?️ 14 ستمبر 2025سچ خبریں: فرانسیسی اخبار فیگارو نے اعتراف کیا ہے کہ آپریس گِڈیئن
ستمبر
سعودی جیلوں میں قید فلسطینی شہری
?️ 19 جون 2021سچ خبریں:تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اس وقت 160 فلسطینی سعودی عرب
جون
امریکی سینیٹر کا اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت فوری طور پر روکنے کا مطالبہ
?️ 28 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے اسرائیل کی جانب سے غزہ
مارچ
دنیا کو بتانا چاہتے ہیں عمران خان نے کوئی جرم نہیں کیا، ہائیکورٹ میں اپیل کریں گے، بیرسٹر گوہر
?️ 17 جنوری 2025 راولپنڈی: (سچ خبریں) چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے
جنوری