?️
اسلام آباد: (سچ خبریں)سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے حلقہ بندیوں سے متعلق کیس میں چیف جسٹس نے کہا ہے کہ 15 اگست کو تمام فریقین کو تفصیل سے سن کر فیصلہ کریں گے۔
سپریم کورٹ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے حلقہ بندی کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم پی) کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔
ایم کیو ایم کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ حلقہ بندی میں آبادی کا تناسب یکساں نہیں رکھا گیا۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا الیکشن کمیشن حلقہ بندی سے مطمئن ہے؟ جس پر الیکشن کمیشن کے ڈائریکٹر جنرل لا نے کہا کہ حلقہ بندیاں قانون کے مطابق ہوئی ہیں، حد بندی صوبائی حکومت اور انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔
الیکشن کمیشن اور سندھ حکومت نے حلقہ بندی کے خلاف ایم کیو ایم کی درخواست کی مخالفت کی۔
وکیل فروغ نسیم نے کہا کہ جہاں ایم کیو ایم کامیاب ہوئی وہاں ایک یونین کونسل 90 ہزار نفوس کی آبادی پر مشتمل ہے جبکہ پیپلز پارٹی جن علاقوں سے کامیاب ہوتی ہے وہاں کی یو سی 40 ہزار افراد کی آبادی پر مشتمل ہے۔
وکیل خالد جاوید خان نے کہا کہ اگر اس دلیل کو مان لیا جائے تو قومی و صوبائی اسمبلیوں کی حلقہ بندیاں ختم ہو جائیں گی کیونکہ قومی اسمبلی کا کوئی حلقہ 3 اور کوئی 9 لاکھ افراد کی آبادی پر مشتمل ہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ اگست کی 28 تاریخ کو الیکشن ہے اس لیے 15 اگست کی سماعت پر کوئی التوا نہیں دیں گے، ایم کیو ایم کی درخواست صرف شہری علاقوں تک محدود ہے۔
عدالت نے پہلے مرحلے میں کامیاب ہونے والے نمائندوں کی فریق بننے کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 15 اگست تک ملتوی کردی۔
خیال رہے کہ 20 جولائی کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ میں ممکنہ بارشوں کے باعث بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ملتوی کردیا تھا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ کمیشن نے سندھ کے بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ممکنہ بارشوں اور خراب موسم کے باعث ملتوی کردیا ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ اب 28 اگست 2022 کو منعقد ہوگا۔


مشہور خبریں۔
عراقی انتخابی نتائج کا تجزیہ اور مستقبل کی پارلیمنٹ میں مزاحمت کا کردار
?️ 15 نومبر 2025سچ خبریں: حالیہ پارلیمانی انتخابات میں عراقی عوام کی بھرپور شرکت اور
نومبر
ایرانی ڈرونز امریکہ اور صیہونی حکومت کے لیے ڈراؤنا خواب
?️ 25 جولائی 2022سچ خبریں:بہت سے مبصرین کا کہنا ہے کہ ایرانی ڈرونز واشنگٹن اور
جولائی
غزہ میں شہداء کے اجسام کا پگھلنا؛ غیرروایتی ہتھیاروں کا استعمال
?️ 21 جنوری 2025سچ خبریں:غزہ میں جنگ بندی کے بعد دفاعی اداروں نے انکشاف کیا
جنوری
مغربی کنارے میں استقامت کے جوانوں کی اسرائیلیوں سے جھڑپیں
?️ 19 جون 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 13 نے اپنی ایک رپورٹ
جون
شام میں داعش کے دوبارہ سر اٹھانے عراق کا اظہار تشویش
?️ 25 جنوری 2025سچ خبریں:عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین نے شام میں داعش کے
جنوری
مشتعل مظاہرین کا مقبوضہ بیت المقدس میں نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر حملہ
?️ 4 اپریل 2024سچ خبریں: مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی مظاہرین کی پولیس سے جھڑپیں
اپریل
دنیا فلسطین کو ریاست تسلیم کر رہی ہے، یہ عمل اب ناقابلِ واپسی ہے
?️ 22 ستمبر 2025دنیا فلسطین کو ریاست تسلیم کر رہی ہے، یہ عمل اب ناقابلِ
ستمبر
گھر سے میدان تک؛ خواتین مزاحمت کا مرکز ہیں اور مجاہدین کی نسلوں کی پرورش کرتی ہیں
?️ 21 اگست 2025سچ خبریں: لبنان کی ایک تعلیمی مشیر محترمہ "فاطمہ نصر اللہ” نے
اگست