?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ان سرکاری اہلکاروں کی فہرست میں توسیع کر دی ہے جنہیں اپنے اثاثے عوام کے سامنے ظاہر کرنا ضروری ہوگا، شفافیت بڑھانے کے لیے اٹھایا گیا یہ نیا ریگولیٹری قدم مبینہ طور پر عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایک شرط پوری کرنے کے لیے بھی کیا گیا ہے۔
ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق نئے ضابطے کا ایک اہم حصہ یہ ہے کہ سرکاری ملازمین کے اثاثہ جات کے گوشوارے عوام کے لیے قابلِ رسائی بنا دیے گئے ہیں، اس سے شہریوں کو یہ موقع ملے گا کہ وہ کسی بھی افسر کے سرکاری ملازمت میں شمولیت سے لے کر اب تک کے تمام اثاثوں کا ریکارڈ دیکھ سکیں۔
اس فیصلے کا اعلان جمعرات کو انکم ٹیکس نوٹی فکیشن ایس آر او 2263 کے ذریعے کیا گیا، جس کے تحت ’شیئرنگ آف ڈیکلریشن آف ایسیٹس آف سول سرونٹس رولز، 2023‘ میں ترمیم کی گئی ہے۔
نئی ترمیم کے تحت ’پبلک سرونٹ‘ کی تعریف کو نمایاں طور پر وسیع کر دیا گیا ہے تاکہ زیادہ تعداد میں سرکاری اہلکار اس دائرہ کار میں شامل ہو سکیں۔
اب اس اصطلاح میں وفاقی یا صوبائی حکومتوں میں گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران کے ساتھ ساتھ خود مختار اداروں، سرکاری ملکیتی کمپنیوں اور کارپوریشنز میں کام کرنے والے ملازمین بھی شامل ہوں گے۔
نیا قانون ان اہلکاروں پر لاگو نہیں ہوگا جنہیں نیب آرڈیننس 1999 میں درج استثنیٰ حاصل ہے۔
اس سے قبل یہ شرط صرف سول سرونٹس ایکٹ 1973 کے تحت خدمات انجام دینے والے سرکاری افسروں تک محدود تھی، جس کے باعث بڑی تعداد میں سرکاری و نیم سرکاری ملازمین اس دائرے سے باہر رہ جاتے تھے۔
متعدد سرکاری سطحوں اور سرکاری ملکیتی اداروں کے ملازمین کو اثاثہ جات افشا کرنے کے ایک ہی نظام میں لانے کا مقصد احتساب کے لیے زیادہ یکساں اور جامع معیار تشکیل دینا ہے۔


مشہور خبریں۔
سید حسن نصراللہ کی شہادت سے خطے میں عدم استحکام مزید بڑھے گا، پاکستان
?️ 29 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی اسرائیلی مہم
ستمبر
حرمین شریفین صہیونیوں کے لیے حلال، فلسطینیوں کے لیے حرام!
?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:تل ابیب میں واقع "بنی براک” کے علاقے میں شہید "ضیا
اپریل
کورونا:ملک بھر میں مزید 30 مریض جاں بحق
?️ 6 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)عالمی وبا کورونا وائرس کے ملک بھر میں وار
فروری
شادی کے بعد پہلی بار شعیب ملک اور ثنا جاوید کی ایک ساتھ ویڈیوز وائرل
?️ 17 فروری 2024ملتان: (سچ خبریں) کرکٹر شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید گزشتہ ماہ
فروری
کنیسٹ ممبر: اسرائیل غزہ جنگ کی دلدل میں پھنسا ہوا ہے
?️ 3 جون 2025سچ خبریں: غزہ جنگ میں غاصب صیہونی حکومت کی شکست کو تسلیم
جون
صیہونی فوج کا غزہ پر وسیع زمینی حملہ ؛ 30 افراد شہید
?️ 2 اپریل 2025 سچ خبریں:صہیونی ریاست کے وزیر دفاع یسرائیل کاتز نے غزہ پٹی،
اپریل
فلسطینی اتھارٹی کے صدر کے حماس کے خلاف نازیبا الفاظ
?️ 23 اپریل 2025 سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس (ابو مازن) نے ایک
اپریل
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے گورنر سے جامعات کی چانسلرشپ کا اختیار واپس لے لیا
?️ 8 نومبر 2024پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نےگورنر سے جامعات کی
نومبر