سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے بھنگ اتھارٹی بنائی جائے گی: شبلی فراز

شبلی فراز کی گاڑی پر نا معلوم افراد کی فائرنگ

🗓️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ پاکستان کی پہلی قومی بھنگ پالیسی تیار کرلی گئی اور منظوری کے لئے اسے وفاقی کابینہ کو بھجوا دیا گیا ہے، ریگولیٹری اتھارٹی کے تحت ون ونڈو آپریشن شروع کیا جائے گا۔سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے بھنگ اتھارٹی بنائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے قومی بھنگ پالیسی تیار کرلی اور منظوری کےلئے وفاقی کابینہ کو بھجوا دی ہے۔سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے بھنگ اتھارٹی بنائی جائے گی، ریگولیٹری اتھارٹی کے تحت ون ونڈو آپریشن شروع کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ بھنگ کی کاشت کیلئے لاتعداد درخواستیں موصول ہورہی ہیں، پہلے مرحلے میں 100 کمپنیوں کو بھنگ کی کاشت کالائسنس جاری کیا گیا۔شبلی فراز کا کہنا تھا کہ بھنگ پالیسی اسٹیک ہولڈرز کیساتھ مشاورت کے بعدتشکیل دی ، اس سلسلے میں وزارت تعلیم، کامرس، زراعت ،انسداد منشیات سے مشاورت کی گئی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بھنگ کی کاشت کے ایریا کے گردباؤنڈری وال ،فیلڈمیں کیمرے لگیں گے، عالمی سطح پر بھنگ کی 100 ارب سے زائدکی مارکیٹ ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بھنگ پالیسی میڈیکل اور انڈسٹریل کاشت کیلئے بنائی گئی، بھنگ کی کاشت سے ادویات اور ٹیکسٹائل کی امپورٹ کم ہوگی۔

مشہور خبریں۔

بنگلہ دیش میں ایک عبوری حکومت قائم

🗓️ 6 اگست 2024سچ خبریں: بنگلہ دیشی فوج کے کمانڈر جنرل واکر اوز زمان نے میڈیا

پی ٹی اے نے ٹک ٹاک پر پابندی عائد کر دی

🗓️ 21 جولائی 2021اسلام آباد( سچ خبریں) عالمی پلیٹ فارم ٹک ٹاک استعمال کرنے والے

ہمیں یوکرین کی مدد کرنا بند کر دینا چاہیے:بلنکن

🗓️ 20 جولائی 2024سچ خبریں: ایسپن سیکیورٹی فورم کے موقع پر امریکی وزیر خارجہ انتھونی

لوڈ شیڈنگ کے متعلق وزیر توانائی کا بڑا بیان

🗓️ 5 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر

وزیراعظم آج دورۂ روس پر روانہ ہوں گے

🗓️ 23 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان  آج روس  کے دورے پر روانہ

یوکرین جنگ کے بعد اسرائیل کے ہتھیاروں کی ریکارڈ توڑ فروخت

🗓️ 16 جون 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی وزارت جنگ کے مطابق 2022 میں اس حکومت

پنجاب حکومت نے اہم ہدف حاصل کر لیا

🗓️ 24 دسمبر 2021لاہور(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے الحمرا

پاکستان میں آج تاریخ رقم ہو گی ان شاء اللہ:اسد عمر

🗓️ 27 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے