🗓️
تھرپارکر: (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ سردیوں کیلئے گیس کا بندوبست نہیں ہوسکا، گیس اتنی مہنگی ہوچکی ہے کہ ہماری بساط سے باہر ہے، گیس درآمد کیلئے کوشش کررہے لیکن ابھی تک انتظام نہیں ہوسکا۔ انہوں نے تھرانرجی لمیٹڈ بلاک ٹو اور تھرکول مائنزفیزٹو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھرکول منصوبہ علاقے کی ترقی اور خوشحالی کا منصوبہ ہے۔
تھرکوئلے پرچار ہزار میگاواٹ کے منصوبے لگے ہوئے ہیں،تھر سے پیدا بجلی 10روپے فی یونٹ ہوگی اور 300سال تک بجلی بنائی جاسکتی ہے، کوئلے سے استفادہ کر کے ملکی صنعتیں ترقی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کثیر ملکی زرمبادلہ کی بچت ہو گی، تھر میں حکومت کے اقدامات سے ہزاروں لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع میسر آ رہے ہیں۔ نیوز ایجنسی کے مطابق تھرکے کوئلے سے پورے پاکستان کو فائدہ دیا جا سکتاہے۔
کوئلے کی ترسیل کے لئے ریلوے کا ایک مربوط نظام بنانا ہوگا۔ اس حوالے سے وفاقی اور سندھ حکومتیں مل کر کام کریں گی۔ سنگل ریلوےلائن کے لئے معاہدہ ہو چکا ہے۔ ریلوے کا منصوبہ مکمل ہو گیا تو اس سے تھرکا کوئلہ ملک کے چاروں کونوں میں پہنچے گااورسالانہ 5 سے 6 ارب ڈالر کی بچت ہو گی۔ بجلی کی پیداوار کے اس منصوبے کی تکمیل میں حبیب بینک، چائنا ڈویلپمنٹ بینک نے مالی معاونت کی ہے۔
تھرکول ملکی معاشی ترقی کے لئے گیم چینچر ثابت ہوگا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تھر کول منصوبہ شروع ہونے سے تھر کے عوام کو روزگار ملا ہے۔ دسمبر میں ایک اور منصوبے کا افتتاح کیا جائے گا۔کسی کو بھی گمان نہیں تھا کہ تھرپارکر کے ریگستان سے کوئلہ برآمد ہو گا۔ ہمیں ترقی کا ایک نیا سلسلہ شروع کرنا ہو گا۔
صوبے میں تاریخ کا بہت بڑا سیلاب آیا۔دن رات محنت کریں تو ایک سال میں گرین انرجی میں انقلاب آ سکتا ہے۔ سرکاری اور نجی شعبہ کے مل کرکام کرنے سے ہونے والی ترقی کے اثرات عوام پر بھی پڑتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تھر کے عوام کے لئے حکومت سہولتیں فراہم کررہی ہے۔ تھرکی وجہ سے پاکستان بدل چکاہے۔ صوبائی حکومت نے اپنی ذمہ داریاں پوری کی ہیں اور اس سلسلہ میں وفاقی حکومت نے بھی مکمل مدد کی ہے۔ تھر سے بجلی کی پیداوار کے منصوبے چین پاکستان دوستی کا ثبوت ہے۔
مشہور خبریں۔
یمن کی تقدیر خلیج تعاون کونسل سے منسلک ہے :ریاض
🗓️ 8 اپریل 2022سچ خبریں: یمن کے بحران کے حل کے بہانے سعودی عرب میں
اپریل
برکس اجلاس سے میں شریک نہ ہونے پر دفتر خارجہ کا ردعمل
🗓️ 27 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان نے برکس اجلاس کی کامیاب میزبانی پر چین کو
جون
نیٹو میں یوکرین کی رکنیت کی کوئی ضمانت نہیں
🗓️ 8 جولائی 2024سچ خبریں: نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے یوکرین کی
جولائی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان
🗓️ 19 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران
جنوری
محسن عزیز کی زیرصدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس ہوا
🗓️ 4 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں
فروری
ایم کیو ایم پی کی بلدیاتی قانون کے خلاف نکالی گئی پرامن ریلی پر حلیم عادل کا بیان
🗓️ 27 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) ایم کیو ایم پی کی بلدیاتی قانون کے خلاف
جنوری
سعد رضوی ٹی ایل پی کے مرکز مسجد رحمت اللعالمین میں خطاب بھی کریں گے
🗓️ 18 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے ترجمان
نومبر
پشاور ہائیکورٹ نے ٹک ٹاک کھولنے کی اجازت دے دی
🗓️ 1 اپریل 2021پشاور ( سچ خبریں) 11 مارچ کو پشاور ہائی کورٹ نے ٹک
اپریل