?️
اسلام آباد (سچ خبریں) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے گل پلازہ مارکیٹ کراچی میں آتشزدگی کے افسوسناک واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے واقعہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمی افراد کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لئے دعا کی۔
سردار ایاز صادق نے کہا کہ یہ سانحہ پوری قوم کے لیے باعثِ رنج و الم ہے، واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور بڑے پیمانے پر املاک کے نقصان کی خبر نہایت افسوسناک ہے، دکھ کی اس مشکل گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے دکھ اور غم میں برابر کا شریک ہوں۔
انہوں نے کہا کہ متعلقہ ادارے متاثرہ افراد اور تاجروں کو ہر ممکن امداد فراہم کریں،اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لیے عمارتوں میں حفاظتی انتظامات اور فائر سیفٹی کے مؤثر اقدامات کو یقینی بنانا ناگزیر ہے۔
سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ مستقبل میں ایسے سانحات سے بچاؤ کے لیے ٹھوس اور عملی اقدامات کیے جائیں۔سپیکر سردار ایاز صادق نے اللّٰہ تعالی سے جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔


مشہور خبریں۔
معیشت کی بہتری، غریبوں کو روزگار کیلئے منصوبہ ’مٹی نہیں ترقی‘ شروع کر رہے ہیں، مصدق ملک
?️ 1 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کل معدنیات
اگست
نمازی مسجد میں ماسک کا استعمال کریں: مولانا طاہر اشرفی
?️ 7 اپریل 2021اسلام آباد( سچ خبریں)وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی مولانا طاہر اشرفی کا کہنا
اپریل
بارشوں کے نقصانات کے حوالے سے این ڈی ایم اے کو ہدایات جاری کردی ہیں، وزیر اعظم
?️ 15 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ
اپریل
بیت المقدس اور الخلیل میں فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں
?️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں:گذشتہ رات مسجد اقصیٰ پر آباد کاروں کے حملے کے بعد
ستمبر
سعودی اتحاد کے ہاتھوں یمنی آثار قدیمہ کی لوٹ مار
?️ 22 جولائی 2022سچ خبریں:یمنی آثار قدیمہ کے ماہر کا کہنا ہے کہ سعودی اتحاد
جولائی
نیویارک کے خونی دن؛ ایک دن میں 3 ہلاک، 21 زخمی
?️ 6 جولائی 2022سچ خبریں: امریکہ کے شہرنیویارک میں پیر سے منگل کی صبح تک
جولائی
الیکشن کمیشن کے فیصلے کا چاند آدھی رات کو طلوع ہوا جو قوم کے لیے تاریکی لے کر آیا، شہزاد وسیم
?️ 27 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے
مارچ
شامی صدر اور عمان کے بادشاہ کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو
?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:شام کے صدر بشار اسد اور عمان کے سلطان ہیثم بن
اپریل