سال 2023 میں پاکستان سیاحت کیلئے بہترین ملک قرار

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) اقوام متحدہ کے عالمی سیاحتی ادارے نے پاکستان کو سال 2023 میں سیاحت کے لیے بہترین ملک قرار دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے ورلڈ ٹورازم آرگنائزیشن کی جانب سے شائع کردہ ’ورلڈ ٹورازم بیرومیٹر‘ کی رپورٹ میں سیاحت کے شعبے میں پاکستان کی شاندار کارکردگی کا اعتراف کیا ہے

رپورٹ کے مطابق 2023 کے پہلے 9 مہینوں کے دوران پاکستان سیاحت کے لحاظ سے بہترین ملک بن گیا ہے۔

رواں سال ملک میں غیر ملکی سیاحوں میں پچھلے سال کے مقابلے میں 115 فیصد غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا۔

پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی) کے منیجنگ ڈائریکٹر آفتاب رانا نے کہا کہ غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں 115 فیصد اضافہ اور سال کے آخر تک بین الاقوامی وصولیوں کے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر تک پہنچنے کے ساتھ پاکستان سیاحت کی بحالی میں ایک روشن مثال کے طور پر ابھر رہا ہے۔

انہوں نے اس کامیابی کا سہرا سیاحت کے فروغ میں مشترکہ کوششوں کو قرار دیا، پاکستان نے ملک میں سیاحت کے شعبے میں بہترین کارکردگی کے لیے 6 بڑے عالمی مقابلوں میں حصہ لیا۔

اگست 2023 میں ’سلام پاکستان‘ کے سیاحتی برانڈ کے آغاز کے ساتھ آن لائن اسٹریٹجی اپنانے سے دنیا بھر سے سیاحوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیابی ملی۔

وزیر مملکت برائے سیاحت وصی شاہ نے پی ٹی ڈی سی کی ٹیم اور صنعتی شراکت داروں کو مبارکباد پیش کی اور موجودہ چیلنجز کے باوجود 2024 میں مزید مضبوط کارکردگی کے لیے امید کا اظہار کیا۔

ڈبلیو ٹی او ٹورازم بیرومیٹر کے مطابق یورپ، ایشیا پیسیفک، امریکا، افریقہ اور مشرق وسطیٰ کے ممالک میں قطر، سعودی عرب، سربیا، ترکی اور رومانیہ سیاحت کے شعبے میں بہترین کارکردگی دکھانے والے دیگر ممالک ہیں۔

مصر اور سربیا سیاحت میں بہترین کارکردگی دکھانے والے ممالک کی فہرست میں سب سے نیچے تھے۔

مشہور خبریں۔

کراچی: ناردرن بائی پاس مقابلے میں ہلاک دہشتگرد کوئٹہ دھماکے کے ماسٹر مائنڈ نکلے

🗓️ 1 اکتوبر 2022کراچی: (سچ خبریں ) ناردرن بائی پاس کے قریب جنجال گوٹھ میں

دورہ افغانستان کے دوران ٹی ٹی پی کے مسئلے پر بھی بات کروں گا، فضل الرحمٰن

🗓️ 7 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام فضل (جے یو آئی-ف) کے سربراہ

امریکہ کی چین کو پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی

🗓️ 8 اپریل 2022سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ کے ایک سینئر عہدہ دار نے کہا ہے

ہم دنیا کو امریکی اور مغربی مداخلت سے بچائیں گے:سلیمان سویلو

🗓️ 29 مارچ 2022سچ خبریں:  ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان سویلو نے دعویٰ کیا کہ

وزیر ریلوے نے اہم اعتراف کر لیا

🗓️ 9 جون 2021لاہور(سچ خبریں)  وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے اعتراف کیا ہے کہ

بھارتی حکومت اپنے ہندو توا ایجنڈے کے ذریعے کشمیر کے زمینی حقائق ہرگز تبدیل نہیں کرسکتی، حریت کانفرنس

🗓️ 6 مارچ 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر

یمن میں مستقل جنگ بندی قائم کی جائے: اقوام متحدہ

🗓️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں:یمن کے امور کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی ہانس

بھارتی حکومت ، عدلیہ کے غیر قانونی فیصلوں سے جموں وکشمیر کی متنازعہ حیثیت پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، حریت کانفرنس

🗓️ 16 دسمبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے