🗓️
کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سال 2023 کے آخری کاروباری روز مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے، کے ایس ای-100 انڈیکس 459 پوائنٹس اضافے کے بعد 62 ہزار 512 کی سطح پر پہنچ گیا۔
پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق دوپہر تقریباً 11 بج کر 51 منٹ پر بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 459 پوائنٹس یا 0.74 فیصد بڑھ کر 62 ہزار 512 پر پہنچ گیا، جو گزشتہ روز 62 ہزار 52 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
واضح رہے کہ رواں سال کا آغاز بھی مثبت رجحان کے ساتھ ہوا تھا، 2 جنوری 2023 بروز پیر کے ایس ای-100 انڈیکس 40 ہزار 420 پوائنٹس پر تھا، جو کاروبار کے اختتام تک 395.45 پوائنٹس اضافے کے بعد 40 ہزار 815 پر پہنچ گیا تھا۔
سال کے آخری کاروباری روز انڈیکس 62 ہزار 512 کی سطح پر ہے، اس طرح رواں برس اب تک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 22 ہزار 92 پوائنٹس یا 54.65 فیصد اضافہ ہوا۔
جبکہ سال 2022 پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لیے دباؤ سے بھرپورسال ثابت ہوا تھا، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 2021 کے مقابلے میں 9.4 فیصد کمی کے بعد 40 ہزار 420 پوائنٹس کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا تھا۔
رواں برس ہی 10 دسمبر کے ایس ای-100 انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 66 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچا، جبکہ رواں سال ہی 26 دسمبر کو ایک روز میں 2534 پوائنٹس کی بدترین تنزلی کا بھی ریکارڈ قائم کیا۔
3 نومبر کو ساڑھے 6 سال بعد انڈیکس 53 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا تھا، 7 دسمبر کو پی ایس ایکس بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 800 پوائنٹس اضافے کے بعد تاریخ میں پہلی بار 64 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔
6 دسمبر کو بھی پی ایس ایکس میں تاریخی سنگ میل عبور کرنے کا سلسلہ جاری رہا، اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 63 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔
اس سے قبل 4 دسمبر کو 100 انڈیکس 802 پوائنٹس یا 1.3 فیصد اضافے کے بعد 62 ہزار 493 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا۔
خیال رہے کہ ٹاپ لائن سکیورٹیز نے 2023 میں سب سے زیادہ منافع دینے والے اثاثوں کی فہرست جاری کردی جس کے مطابق رواں برس اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری دیگر تمام شعبوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ منافع بخش ثابت ہوئی۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے ریسرچ نوٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ رواں برس اسٹاک ایکسچینج کے سرمایہ کاروں نے 53 فیصد منافع کمایا۔
مشہور خبریں۔
صہیونیوں کی غزہ کی جنگ میں ناکامی کے ڈراؤنے خواب سے چھٹکارا پانے کی جدوجہد
🗓️ 15 فروری 2024سچ خبریں: ایک سینئر عرب تجزیہ کار نے لکھا ہے کہ صیہونی
فروری
کملا ہیرس کے لیے ڈیموکریٹس کی بڑھتی ہوئی حمایت؟
🗓️ 22 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی صدارتی انتخابات کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کے اہم امیدوار جو
جولائی
سب کو برابری کا موقع ملنا چاہیے، ہم رکاوٹ ڈالنے والے نہیں، رہنما مسلم لیگ (ن)
🗓️ 6 نومبر 2023لاہور: (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی
نومبر
پاکستان کو قرض سے ریلیف کی ضرورت ہے: وزیر اعظم
🗓️ 23 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان
ستمبر
بائیڈن کا ہوا سے مصافحہ کرنے کا نیا انداز
🗓️ 24 جولائی 2023سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنی انتخابی مہم 25 اپریل 2019
جولائی
کیا صیہونی فوج بغاوت کرنے والی ہے؟
🗓️ 19 جولائی 2023سچ خبریں: صیہونی فضائیہ کے درجنوں ریزرو افسران نے فوج میں اپنی
جولائی
بحرین میں صہیونی افسر کی موجودگی اسرائیل کے مفاد میں
🗓️ 15 فروری 2022سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے ہفتے کے روز اطلاع دی ہے کہ
فروری
غیر قانونی بھرتی کیس: پرویز الہٰی کا 2 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور
🗓️ 28 اکتوبر 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی ضلع کچہری نے پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں
اکتوبر