سارے مقدمات آئینی بینچ میں نہ لیکر جائیں، کچھ ہمارے پاس بھی رہنے دیں، جسٹس منصور

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں سوئی ناردرن اوور بلنگ کیس کی سماعت کے دوران جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ سارے مقدمات آئینی بینچ میں نہ لے کر جائیں بلکہ کچھ ہمارے پاس بھی رہنے دیں۔

سپریم کورٹ میں سوئی ناردرن اوور بلنگ کیس کی سماعت جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔

دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ اس کیس کی نظرثانی درخواست ابھی زیرالتوا ہے، کیس 26 ویں ترمیم کے بعد آئینی بینچ میں جائے گا۔

جس پر جسٹس منصور علی شاہ نے مسکراتے ہوئے ریمارکس دیے کہ اس کیس میں کوئی آئینی یا قانونی سوال موجود نہیں، سارے مقدمات آئینی بینچز میں نہ لے کر جائیں، کچھ مقدمات ہمارے پاس بھی رہنے دیں۔

بعد ازاں، عدالت نے کیس نمٹاتے ہوئے قرار دیا کہ زیر التوا نظرثانی کیس میں درخواست گزار سوال اٹھا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پارلیمانی کمیٹی کے ذریعے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کا انتخاب کیا گیا ہے، اس سے قبل الجہاد ٹرسٹ کیس کے فیصلے کی روشنی میں سپریم کورٹ کا سب سے سینیئر جج ہی ملک کا چیف جسٹس ہوتا تھا۔

26ویں آئینی ترمیم کی منظوری سے قبل جسٹس منصور علی شاہ کو سنیارٹی اصول کے تحت اگلا چیف جسٹس پاکستان بننا تھے تاہم 22 اکتوبر کو چیف جسٹس آف پاکستان کے تقرر کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی اکثریت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا تھا۔

26ویں ترمیم کے بعد آئینی اور قانونی پہلوؤں سے متعلق تمام مقدمات کی سماعت آئینی بینچ ہی کرے گا جس کا تقرر سپریم جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کرے گا۔

مشہور خبریں۔

جماعت اسلامی کا غزہ کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملین مارچ کا اعلان

🗓️ 1 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے غزہ

القادر ٹرسٹ کیس: نیب کا بحریہ ٹاؤن کے دفتر پر چھاپہ، ریکارڈ حاصل کرنے میں ناکام

🗓️ 29 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) القادر ٹرسٹ کیس میں نیب کی جانب سے

اسلامی ممالک نے کن اسرائیلی برانڈز اور اشیاء کا بائیکاٹ کیا؟

🗓️ 28 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کے جرائم کے تناظر

قومی اسمبلی نے کس کے حق میں کیا فیصلہ

🗓️ 6 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ایوان بالا میں اسلام آباد کی نشست پر اپ

صیہونیوں کا کام سکھانے کے بہانے عرب نوجوانوں کو اپنی طرف راغب کرنے کا منصوبہ

🗓️ 1 فروری 2021سچ خبریں:صہیونیوں کی حمایت سے سائبر اسپیس پر چلنے والا ایک تعلیمی

نیتن یاہو نے جنگ بندی کی درخواست مسترد کی

🗓️ 19 نومبر 2023سچ خبریں:نیتن یاہو  نے ہفتے کی شام کہا کہ انہوں نے اسیروں

مزید ٹیکس نہیں لگائیں جائیں گے

🗓️ 30 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)  بجٹ ویبنار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت

شام میں داعش کی بربریت؛ چار دن میں کم از کم 100 افراد قتل

🗓️ 14 دسمبر 2024سچ خبریں:شام کے میڈیا ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ داعش نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے