?️
اسلام آباد ( سچ خبریں ) وزیراعظم عمران خان نے سابق گورنر سندھ ممتاز علی بھٹو کے انتقال پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے تعزیتی پیغام بھیجا ہے جس میں انہوں نے لکھا کہ سردار ممتاز علی بھٹو کی رحلت کی اطلاع پا کر افسردہ ہوں ، میری دعائیں اور ہمدردیاں ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سینئر سیاستدان اور سابق گورنر و وزیراعلیٰ سندھ ممتاز علی بھٹو کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ سردار ممتاز علی بھٹو کی رحلت کی اطلاع پا کر افسردہ ہوں ، میری دعائیں اور ہمدردیاں ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔
خیال رہے کہ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے کزن، قریبی رفیق اور پیپلز پارٹی کے بانی ممبر ممتاز بھٹو کا اتوار کے روز کراچی میں انتقال ہو گیا ہے، ان کی عمر 88 سال تھی اور وہ کافی دنوں سے علیل تھے ، ممتاز بھٹو کا انتقال کراچی کے علاقے گزری بلیوارڈ میں واقع ان کی رہائش گاہ پر ہوا۔
ممتاز بھٹو کے صاحبزادے امیر بخش بھٹو اپنے والد کی میت کراچی سے لاڑکانہ لے کر جائیں گے ، ان کی نمازِ جنازہ آبائی علاقے پوربھٹو لاڑکانہ میں ادا کی جائے گی جس کے بعد وہیں ان کے خاندانی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا جائے گا۔
ممتاز بھٹو کا شمار پاکستان کے سینیئر ترین سیاستدانوں میں ہوتا ہے ، وہ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے قریبی ساتھی تھے اور ان کے دورِ حکومت میں ممتاز بھٹو سندھ کے گورنر اور وزیرِ اعلیٰ کے طور پر بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں ، ممتاز بھٹو 1972 سے 1974 کے دوران بالترتیب سندھ کے آٹھویں گورنر اور تیرہویں وزیر اعلیٰ رہے۔
ممتاز بھٹو پہلی دفعہ مارچ 1965 میں قومی اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے، تب ان کی عمر 35 سال کے لگ بھگ تھی ، 2 سال بعد 1967 میں انہوں نے اپنے کزن ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھ مل کر پیپلز پارٹی قائم کی اور اس کی پرنسپل کمیٹی کے رکن بنے ، ممتاز بھٹو اپنی زندگی کا بیشتر عرصہ پیپلز پارٹی سے وابستہ رہے تاہم بے نظیر بھٹو کی آصف علی زرداری سے شادی کے بعد ان کی پارٹی میں شمولیت پر ممتاز بھٹو نے شدید اختلاف کیا۔


مشہور خبریں۔
تہران کو دفاع کا حق حاصل ہے، پاکستان کی ایران پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت
?️ 13 جون 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف
جون
بن سلمان کی دوسرے شہزادوں کو الگ تھلگ کرنے کی کوشش
?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں:سعودی عرب کا وزیراعظم بننے کے بعد محمد بن سلمان سعودی
اکتوبر
عمر مختار غزہ کی جانب روانگی کے لیے تیار
?️ 20 ستمبر 2025سچ خبریں: لیبیا کے دارالحکومت سے تعلق رکھنے والا جہاز عمر مختار،
ستمبر
مشرقی یمنی صوبوں کو جنوبی سعودی عرب کے ساتھ الحاق کا انکشاف
?️ 8 مئی 2022سچ خبریں: میڈیا ذرائع کے مطابق سعودی حکام نے حال ہی میں
مئی
کولمبیا یونیورسٹی میں فلسطینی طالب علم کی ملک بدری کا حکم جاری
?️ 12 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی امیگریشن جج نے کل فیصلہ سنایا کہ حکومت فلسطینی کولمبیا
اپریل
میدان جنگ میں شکست کا بدلہ فلسطینیوں قیدیوں سے
?️ 16 دسمبر 2023سچ خبریں: صہیونی قابض جو غزہ کی پٹی میں 2 ماہ سے
دسمبر
لبنان میں جنگ بندی؛ نیتن یاہو کے لیے آگ کا آغاز
?️ 2 دسمبر 2024سچ خبریں: 27 نومبر 2024 لبنان کی حزب اللہ اور صیہونی حکومت
دسمبر
صیہونیوں کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا معاملہ سعودی حکام کے زیر غور
?️ 26 مئی 2022سچ خبریں:سعودی عرب نے کہا کہ صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو
مئی