?️
راولپنڈی (سچ خبریں) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کا بیان فوج کے اندر کی سوچوں کی ترجمانی کرتا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ نوازشریف ، مریم نواز اور آصف زرداری نے فو ج کو نشانے پر رکھا ہوا ہے ، چھٹی بار ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہافوج کو سیاست میں نہ گھسیٹیں ، ڈی جی آئی ایس پی آر کا بیان فوج کے اندر کی سوچوں کی ترجمانی کرتا ہے ، بلاول کو ایک وزیر مارشل لاء کی دھمکی دیتا ہے جو بھونڈا مذاق ہے ۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ موجودہ مسائل کا حل عبوری حکومت کا قیام ہے ، ملکی مسائل کا واحد حل ہے الیکشن کرائے جائیں ، انتخابات نہ کرائے گئے تو ملک سری لنکا کی حالات کی طرف جاسکتا ہے ، پھر کسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا اور جھاڑو پھر جائے گا ۔
گزشتہ روز ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ کچھ دنوں میں پاکستان کی تمام سیاسی لیڈرشپ نے کچھ ایسے بیانات دیے جس کا براہ راست منفی اثرات مسلح افواج کے سپاہ اور قیادت پر مرتب ہو رہے ہیں، اس لیے بار بار اس پر زور دیا کہ فوج کو سیاسی گفتگو سے باہر رکھیں ، اگر کوئی سمجھتا ہے کہ فوج کو تقسیم کیا جاسکتا ہے تو یہ بھول ہے،ساری فوج آرمی چیف کی طرف دیکھتی ہے ۔
دنیا نیوز کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پچھلے 74سال سے عوام اور سیاسی قیادت کا بھی یہی مطالبہ رہا ہے کہ فوج غیرسیاسی ہو، جب اب ادارے نے فیصلہ کیا اور واضح طور بتا بھی دیا ، یہ فرد واحد کا نہیں بلکہ پوری فوج کا فیصلہ ہے، ہمارے سکیورٹی چیلنجز اتنے ہیں،کہ ہم ملکی سیاست میں ملوث نہیں ہوسکتے، ہمیں ملک کی حفاظت کیلئے بڑی محنت کی ضرورت ہے، کیونکہ ملکی سیکورٹی میں کوئی غفلت ہوئی تو معافی کی کوئی گنجائش نہیں، اگر کوئی سمجھتا ہے کہ فوج کو تقسیم کیا جاسکتا ہے تو یہ بھول ہے، پاک فوج مکمل طور پرمتحد ادارہ ہے ،یہ ایک لڑی میں پروئی ہوئی ہے، اور ساری فوج آرمی چیف کی طرف دیکھتی ہے، سپاہی افسران اپنی قیادت کے حکم پر جانوں کا نذرانہ پیش کردیتے ہیں، پاکستان عوام اپنی فوج سے محبت کرتے ہیں، پاک فوج کا عوام کیلئے کردار ہمیشہ اچھا رہے گا، مسلح افواج اور عوام میں کسی قسم کی دراڑ نہیں آسکتی۔


مشہور خبریں۔
آبی گزرگاہوں پر ہوٹل، مکان بنائے گئے، یہ خود احتسابی کا وقت ہے۔ خواجہ آصف
?️ 1 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ
ستمبر
غزہ میں شہداء کے تازہ ترین اعداد وشمار
?️ 16 دسمبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں فلسطینی اتھارٹی کے انفارمیشن آفس کے
دسمبر
وفاقی کابینہ نے 26ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دے دی
?️ 20 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی
اکتوبر
پاکستانی صارفین واٹس ایپ چینل کیوں نہیں بنا پا رہے؟
?️ 12 اکتوبر 2023سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس
اکتوبر
اسرائیل کی مدد سے آزادی کا اعلان کریں گے:دروزی رہنما
?️ 6 ستمبر 2025 اسرائیل کی مدد سے آزادی کا اعلان کریں گے:دروزی رہنما شام کے
ستمبر
تل ابیب نے اس سال 29 صہیونیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا
?️ 28 دسمبر 2022سچ خبریں: شباک کے اعلان کے مطابق فلسطینیوں نے آج
دسمبر
ریاض نے ہیگ کے ووٹ کا خیر مقدم کیا
?️ 20 جولائی 2024سچ خبریں: سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے فلسطینی سرزمین میں تل
جولائی
برازیل کے صدر نے سلامتی کونسل کے ڈھانچے کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا
?️ 29 اگست 2023اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے موجودہ ڈھانچے پر تنقید کرتے ہوئے
اگست