🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ بھی ملک میں جاری کورونا وائرس کی تیسری لہر کا شکار ہو گئےاس بات کی تصدیق اپنے ٹویٹر کے پیغام میں گزشتہ روز ہی اس عہدے پر فائز ہونے والے وزیر خزانہ حماد اظہر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی اطلاع دی۔
اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ ‘ابھی معلوم ہوا کہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کا کووِڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، میں ان کی جلد صحتیابی اور اچھی صحت کے لیے دعاگو ہوں’۔
خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر میں شدت آچکی ہے اور مسلسل پانچویں روز ملک میں یومیہ کیسز کی تعداد 4 ہزار سے زائد رہی۔
ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کورونا سے اسے وقت متاثر ہوئے کہ جب ایک روز قبل ہی صدر مملکت اور وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کے وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی تھی۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان اور خاتون اول بشریٰ عمران بھی وائرس سے متاثر ہونے کے سبب قرنطینہ میں ہیں۔
یاد رہے کہ اس وقت ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کا قہر جاری جس کی وجہ سے گذشتہ 24 گھنٹوں میں 100 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ نئے آنے والے کیسز میں ہزاروں لوگ اس کی لپیٹ میں آچکے ہیں اور اس بار کورونا وائرس نے گزشتہ ایک سال کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔
مشہور خبریں۔
صہیونی مسلمانوں کے ذریعے اپنی جنگوں کی مالی ذرائع کو صحیح کرنا چاہتے ہیں:انصار اللہ
🗓️ 15 اپریل 2023سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی نے جمعرات
اپریل
ہیلی کا میرے سے کیا مقابلہ: ٹرمپ
🗓️ 13 مئی 2024سچ خبریں: ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل نامی اپنے نیوز سوشل نیٹ ورک
مئی
ہائیکورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کیلئے نامزدگیاں طلب
🗓️ 25 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے اعلیٰ عدلیہ
دسمبر
عالمی یوم قدس کے موقع پر مسئلہ فلسطین ایک بار پھر زندہ ہو گا: حماس
🗓️ 28 مارچ 2025سچ خبریں: حماس تحریک کے سربراہوں میں سے ایک محمود مردوی نے
مارچ
پارک بنانے کے لیے فلسطینی اراضی پر اسرائیلی قبضہ
🗓️ 11 جنوری 2022سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی
جنوری
سعودی عرب پر حملے جاری رہیں گے:انصاراللہ
🗓️ 13 فروری 2021سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک کے ترجمان نے کہا کہ یمنی فوج
فروری
چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پنجاب رجمنل سینٹر کا دورہ کیا
🗓️ 3 جولائی 2021راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی
جولائی
پہلی دفعہ ایک دن میں ڈھائی لاکھ سے زائد افراد کی ویکسینیشن
🗓️ 25 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و این سی او
مئی